Advertisement
Advertisement
Advertisement

اکثر افراد کو وقت بہت تیزی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ وجہ جانیے

Now Reading:

اکثر افراد کو وقت بہت تیزی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ وجہ جانیے
وقت

اکثر افراد کو وقت بہت تیزی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ وجہ جانیے

اگر آپ کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جنہیں وقت بہت تیزی سے گزرنے کا احساس ہوتا ہے تو آپ کیلئے یہ آرٹیکل بہت کارآمد ثابت ہوگا۔

کیونکہ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ وقت بہت تیزی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ اور اس کی کیا وجوہات ہو سکتی ہیں۔

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جیسے جیسے ہماری عمر بڑھتی ہے تو ہمارے دماغ کی اندرونی گھڑی کی رفتار سست ہوجاتی ہے، جس کے نتیجے میں زندگی تیزرفتار محسوس ہونے لگتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سورج کی روشنی میں وقت گزارنا تھکاوٹ کا باعث بنتا ہے، تحقیق

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کسی منفرد سرگرمی کے نتیجے میں دماغ سے خارج ہونے والے ہارمون ڈوپامائن کے اخراج کی شرح میں 20 سال کی عمر کے بعد کمی آنے لگتی ہے، جس کے باعث ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ وقت بہت تیزرفتاری سے گزر رہا ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ چند دیگر وجوہات بھی ہیں جو ہم آپ کو بتائیں گے۔

معمولات زندگی کے اثرات

جب ہماری عمر بڑھتی ہے تو زندگی کے معمولات بھی یکساں ہونے لگتے ہیں اور کچھ نیا سیکھنے کی کوشش نہیں کرتے۔

اس کے مقابلے میں بچپن اور نوجوانی میں ہم بہت کچھ پہلی بار کرتے ہیں، تو جب زندگی کے شروع میں ہم نئی چیزوں کا حصہ بنتے ہیں تو وقت سست روی سے گزرتا ہوا محسوس ہوتا ہے مگر جب ہماری زندگی ایک جگہ ٹھہر جاتی ہے اور لگے بندھے معمولات پر مشتمل ہوتی ہے تو وقت بہت تیزی سے گزرتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دن بھر بیٹھنے کے باوجود بیشتر افراد کو تھکاوٹ کا سامنا کیوں ہوتا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

 خوشی اور وقت گزرنے کا احساس

Advertisement

ایک تحقیق کے مطابق ہمارا دماغ وقت گزرنے کے احساس کو مختلف رفتار سے پیش کرتا ہے اور اس کا انحصار ہماری مصروفیت یا بیزاری پر ہوتا ہے۔

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جب ہم بہت خوش ہوں اور کسی من پسند سرگرمی کا حصہ بن جائیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وقت پر لگا کر گزر رہا ہے۔

اس کے برعکس جب بیزار یا اداس ہوتے ہیں تو وقت کاٹنا مشکل ہوجاتا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر