
نزلہ زکام یا بخار ہونے کی سورت میں اکثر افراد کو رات کے وقت بیماری کی شدت بدترین محسوس ہونے لگتی ہے۔
ایسا کیوں ہوتا ہے؟
اس حوالے سے کوئی بھی ٹھوس وجوہات سامنے نہیں آئی لیکن ماہرین نے اپنی تجربات کی روشنی میں جو بتایا ہے آج ہم وہ آپ کو بتاتے ہیں۔
بیماری کی شدت رات میں زیادہ محسوس ہونے کی چند وجوہات ہیں، جن میں سےایک تو کشش ثقل سے جڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مستقل ’نزلہ زکام‘ رہتا ہے تو اس عادت کو ترک کردیں
جب ہم لیٹتے ہیں تو نتھنوں میں بلغم بننے لگتا ہے جس سے دباؤ بڑھتا ہے اور سردرد ہونے لگتا ہے، اس وقت اگر آپ کھڑے ہوکر ناک صاف کریں تو حالت بہتر محسوس ہونے لگتی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ہارمونز کے نظام میں عدم توازن بھی رات کو نیند کی کمی کا باعث بنتا ہے جس سے بھی بیماری کی شدت زیادہ محسوس ہوتی ہے۔
تو بیماری کے دوران زیادہ سے زیادہ سونے کی کوشش کریں کیونکہ اس وقت ہمارا جسم جراثیموں سے لڑ رہا ہوتا ہے تاکہ ہم صحت مند ہوسکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News