Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ بھی خشک میوہ جات خریدتے وقت یہ غلطیاں کرتے ہیں؟

Now Reading:

کیا آپ بھی خشک میوہ جات خریدتے وقت یہ غلطیاں کرتے ہیں؟
پھل

کیا آپ بھی خشک میوہ جات خریدتے وقت یہ غلطیاں کرتے ہیں؟

صحت مند رہنے کے لیے متوازن غذا نہایت اہمیت رکھتی جس میں تمام قسم کے پھل، سبزیاں، بیج اور خشک میوہ جات شامل ہیں، تاہم ڈرائی فروٹ ان تمام غذاؤں میں سب سے مہنگے ہونے کے ساتھ غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔

Advertisement

گری دار میوے صحت کے لیے بہترین کیوں ہیں؟

گری دار میوے صحت کے لیے  ناقابل یقین حد تک مفید ہوتے ہیں۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبرکے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں، ان میں غذائیت سے بھرپور مونو سیچوریٹڈ چکنائی کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے جوکولیسٹرول، اندرونی سوزش اورامراض قلب کے خطرے کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

اخروٹ، پستہ، ہیزلنٹس، بادام اور کاجو نہ صرف کھانے میں مزیدار ہیں بلکہ آپ کو صحت مند بھی رکھتے ہیں ان کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ انہیں نمکین اور میٹھے دونوں طرح کے پکوانوں میں نہ صرف شامل کیاجاسکتا ہے بلکہ ان سے مختلف غذائیں بھی تیار کی جاتی ہیں جیسے بادام اور اخروٹ سے مختلف میٹھائیاں جبکہ ان سے تیارکیا جانے والا مکھن اپنی مثال نہیں رکھتا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پھلوں کو کھانے سے پہلے کھایا جائے یا بعد میں ماہرین کیا کہتے ہیں

تاہم ان کی خریداری سے لے کر گھر میں محفوظ کرنے تک کچھ غلطیاں ہیں جنہیں درست کرنے کی ضرورت ہے۔

غلطیاں

خشک میوہ جات کو اگر کھلا رکھا جائے تو ہوا ان کوبہت کم وقت میں خراب کر سکتی ہے ہوا انہیں  نہ صرف نرم کر دیتی ہے بلکہ ان میں موجود غذائیت اور چکنائی کوبھی کم کر دیتی ہے اس لیے سب سے پہلے خشک میوے کو زیادہ مقدار میں خریدنے سے گریز کریں گھر میں لاکرانہیں اس طرح رکھیں کہ وہ ہوا سے محفوظ رہیں تاکہ ان کا خستہ پن اور غذائیت برقرار رہے کچھ لوگ ڈبو میں پیک نٹس خریدنا پسند کرتے تو انہیں بھی کھولنے بعد اسی طرح محفوظ کریں۔

Advertisement

عام خیال کے برخلاف، گری دار میوے کو فریج میں رکھنا چاہیے اس کی وجہ یہ ہے کہ گری دار میوے میں غیر سیر شدہ چکنائی کی مقدارزیادہ ہوتی ہے یہ ایک نازک قسم کا تیل ہے جو روشنی اور ہوا کی نمائش سے کم وقت میں خراب ہوجاتا ہے۔ فریج  میں گری دار میوے اور بیج رکھنے سے یہ روشنی اور ہوا سے بچے رہتے ہیں اس طرح یہ زیادہ دیر تک تازہ رہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر