
صحت و غذائیت سے بھرپور کیوی کے بارے میں چند حیران کن حقائق
موسم سرما کے دوران بازار میں کی طرح کے مزیدار اورغذائیت سے بھرپور پھل دکھائی دیتے ہیں انہی میں صحت سے بھر پورپھل کیوی بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کونسا سیب زیادہ صحت بخش ہے سبزیا سرخ
کیوی جسمات اور رنگت میں کسی قدر چیکو سے مشابہت رکھتا ہے تاہم اندر سے یہ نہایت خوبصورت دکھائی دیتا ہے، کھٹامیٹھا ذائقہ لیے کیوی بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہے۔ اس میں ایسے صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں جو آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
کیوی کے بارے میں چند ایسے حقائق جن سے اکثریت ناواقف ہے یہاں پیش کئے جارہے ہیں۔
کیوی تقریباً 700 سال سے لوگوں کا پسندیدہ پھل رہا ہے، چین وہ واحد ملک ہے جہاں کیوی کی 400 سے زیادہ اقسام پیدا ہوتی ہے جبکہ چین میں اسے یانگ تواکہا جاتا ہے جس کا مطلب ہے دھوپ والا آڑوہے۔ نیوزی لینڈ چین سے باہر وہ پہلا ملک تھا جس نے اس پھل کو اگانا شروع کیا جہاں اسے چینی گوزبیری کہا جاتا تھا، 1960 کی دہائی چینی گوزبیری کو نیوزی لینڈ کے قومی بھورے کیوی پرندے سے مشابہت کی وجہ سے نام بدل کر کیوی فروٹ رکھ دیا۔
1980 کی دہائی میں، نیوزی لینڈ نے کیوی فروٹ جنیاتی طور پر تبدیل کر کے اس کا سنہری ورژن تیار کیا پھل کا ذائقہ اور اندر سے رنگت ایک ہی ہے تاہم باہر سے اس کا رنگ سنہرا دکھائی دیتا ہے۔
کیوی کو میٹ ٹینڈرائزر کے طور پربھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کیوی فروٹ میں تمام پھلوں کی نسبت سب سے زیادہ غذائیت پائی جاتی ہے۔ کیوی انگور کی طرح بیلوں پر اگتا ہے اور اس میں نارنگی سے دوگنا وٹامن سی موجود ہوتا ہے۔ اکثر لوگ پھل کو آدھا کاٹ کر سبز پھل نکال لیتے ہیں جبکہ اس کا چھلکا بھی نہ صرف کھایا جاسکتا ہے بلکہ یہ بھی غذائیت سے بھپور ہوتا ہے۔
ایک درمیانے سائز کے کیوی میں 46 کیلوریز ہوتی ہے جبکہ یہ ہر طرح کی جسامت اورسائز میں آسانی سے دستیاب ہے۔
کیوی کا شمار ایسے پھلوں میں ہوتا ہے جسے کافی عرصے تک محفوظ کیا جاسکتا ہے، کیوی پھل حاملہ خواتین کے لیے انتہائی مفید تصورکیاجاسکتا ہے۔ یہ آپ کے ڈی این اے کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اسے غذا میں شامل رکھنے سے جلد خوبصورت اور تناؤ کم ہوتا ہے جبکہ یہ بہتر نیند میں بھی مددگارفراہم کرتا ہے۔ کیوی کا شمار ان پھلوں میں کیا جاتا ہے جو کسی قدر الرجی کا سبب بنتے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News