Advertisement
Advertisement
Advertisement

تخم بالنگا کھانے کے ان 5 فائدوں کو ذہن میں رکھیں

Now Reading:

تخم بالنگا کھانے کے ان 5 فائدوں کو ذہن میں رکھیں
تخم بالنگا

تخم بالنگا کھانے کے ان 5 فائدوں کو ذہن میں رکھیں

پھل، سبزیوں، اناج اورخشک میوہ جات کی طرح مختلف اقسام کے بیج بھی صحت بخش اجزاء سے بھرپر ہوتے ہیں ان ہی میں تخم بالنگا بھی شامل ہیں۔

تخم ملنگا کی سب اچھی بات یہ ہے کہ یہ غذائیت سے بھرپور ہونے کے ساتھ جسم کے لیے انتہائی صحت بخش ہوتے ہیں۔ یہ ڈیری اشیاء سے لے کر مشروبات تک تقریباً ہر چیز میں استعمال ہوسکتا ہے۔

یہاں پر تخم بالنگا کو غذا میں شامل رکھنے کے چند فائدے پیش کئے جارہے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں موسم گرما میں ’تخم بالنگا‘ میں چھپے صحت کے خزانے سے فائدہ اٹھائیں

کم کیلوریزمگر غذائی اجزاء سے بھرپور

تخم بالنگا کے بیج کیلوریز میں کم ہونے کے ساتھ نہایت طاقتور غذائی اجزاء لیے ہوتے ہیں اس میں فائبر، پروٹین فیٹی ایسڈ اور مائیکرو نیوٹرینٹس کثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں۔

صرف 28 گرام یا 1 اونس تخم بالنگا کے بیجوں میں فائبر 11 گرام، پروٹین 4 گرام، چربی 9 گرام ،کیلشیم 18 فیصد، میگنیز 30 فیصد، میگنیشیم کا 30 فیصد، فاسفورس 27 فیصد موجود ہوتا ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ اس میں وٹامن نیاسین بی 3 ، زنک، وٹامن بی 1  پوٹاشیم اور وٹامن بی 2 بھی پایا جاتا ہے۔ جہاں تک بات کیلوریز کی ہے تو اس میں صرف 137 کیلوریز اور ایک گرام حل پذیرکاربوہائیڈریٹ موجود ہوتا ہے۔

 ہاضمہ اور ڈیٹوکس

فائبر سے بھرپورغذا قبض کو دور کرنے اور صحت مند ہاضمے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ اس طرح زہریلے مادوں کے روزانہ اخراج کے لیے آنتوں کی حرکت کو یقینی بناتے ہیں۔

 دل کے امراض سے تحفظ

ان بیجوں میں سالمن کے مقابلے میں 8 گنا زیادہ اومیگا 3 ہوتا ہے۔ اومیگا 3 دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

 وزن میں کمی

Advertisement

فائبر کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ دیر سے ہضم ہوتا ہے اس طرح پیٹ بھرا رہتا ہے جبکہ  اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اور الفا لینولک ایسڈ کی اعلیٰ سطح وزن کم کرنے کے لیے مدددیتی ہے۔

Advertisement

مضبوط ہڈیاں

تخم بالنگا کا صرف ایک اونس روزانہ تجویز کردہ کیلشیم کا 18 فیصد فراہم کرتا ہے۔ کیلشیم ہڈیوں کی صحت کے لیے ضروری ہے اس کے علاوہ، اس میں بوران ہوتا ہے جو ہڈیوں کی صحت کے لیے ایک اور اہم غذائیت ہے۔ بوران پٹھوں اور ہڈیوں کی صحت مند نشوونما کے لیے میگنیشیم، کیلشیم، فاسفورس اور میگنیز کو میٹابولائز کرنے میں مدد کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر