
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ ناخن گوشت میں گھسنے کے بعد کونسے ٹوٹکے آزمانے چاہیے۔
اگر آپ بھی ناخن گوشت میں گھسنے سے پریشان ہیں تو اب اس کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم آج آپ کو ایسے ٹوٹکے بتائیں گے جن کو استعمال کرنے سے آپ کو اس پریشانی سے نجات مل جائے گی۔
پاؤں کے ناخن کا گوشت میں گڑ جانا ایک انتہائی تکلیف دہ مگر پیروں کا بہت عام مسئلہ ہے جو ناخن کے ایک یا دونوں جانب ہوسکتا ہے۔
یہ مسئلہ تنگ جوتے، چوٹ، جینز اور غلط انداز سے ناخن کاٹنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔
اگر کبھی ایسا ہو تو آپ یہ ٹوٹکے آزما سکتے ہیں۔
آپ کو کرنا صرف یہ ہے کہ پہلے تو اپنے پیروں کو اچھی طرح دھو لیں اور پھر متاثرہ ناخن پر2 سے تین قطرے پودینے کے تیل کے لگائیں۔
یہ بھی پڑھیں: اگر ہم ناخنوں کو دس منٹ تک رگڑیں تو کیا ہوگا؟ فائدہ جان کر آپ آج سے یہ عمل شروع کردیں گے
یہ عمل دن میں 2 بار کرنے سے درد کو فوری آرام آجائے گا۔
بیکنگ سوڈا ہر گھر میں ہی موجود ہوتا ہے تو اگر کبھی ایسا ہو تو آدھا چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا لے کر اس پر چند قطرے پانی ڈال کر گاڑھا پیسٹ بنالیں، اس پیسٹ کو متاثرہ حصے اور ارگرد لگالیں، جس کے بعد بینڈیج سے ڈھک دیں۔
لہسن کا استعمال ویسے تو کھانوں میں ہوتا ہے لیکن یہ اس حالت میں دوا کے طور پر کام آتا ہے، اگر آپ کا ناخن گوشت میں گھس جائے اور اس میں تکلیف ہو تو لہسن کے 2 سے تین ٹکڑے پیس لیں اور پھر انہیں زخم پر لگائیں۔
یہ بھی پڑھیں: منہ سے ناخن کاٹنے کی عادت کیسے ختم کی جائے؟
اس کے علاوہ پیاز بھی ایک ایسی سبزی ہے جس کو ہم دوا کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ کرنا یہ ہے کہ رات کو سونے سے قبل پیاز کو کاٹ لیں اور ایک ٹکڑے کو زخم پر رکھ دیں۔
ناریل کا تیل بھی اگر لگائیں تو اس میں موجود فیٹی ایسڈز فنگل کش اور ورم کش ہوتے ہیں جو کہ گوشت میں دھنس جانے والے ناخن کو باہر نکالنے کے ساتھ درد سے ریلیف فراہم کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ناخنوں کی فنگس سے چھٹکارے کے لیے یہ قدرتی طریقہ آزمائیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News