
کچی ’شلجم‘ کیوں نہیں کھانی چاہیے؟ ماہرین نے بتادیا
شلجم عام طور پر سستی سبزی ہے ، جس میں فائبر زیادہ اور کیلوریز کم ہوتی ہیں۔
شلجم میں بڑی مقدار میں فائبرز، وٹامن کے، سی، اے، بی-1، بی-3، بی-5، بی-6، بی-2، فولیٹس، میگنیشئیم، پوٹاشئیم، فاسفورس، اومیگا 3 فیٹی ایسڈز، کاپر، زنک، کیلشئیم، پروٹین، آئرن اور مختلف معدنیات پائے جاتے ہیں۔
کچی شلجم کیوں نہیں کھانی چاہیے؟
کچی شلجم کو کھانے سے اس لیے ماہرین منع کرتے ہیں، کیونکہ اس میں قدرتی طور پر کیمیائی خواص زیادہ ہوتے ہیں لہٰذا ان کو دھو کر صاف کرکے اور تھوڑی دیر کھلا چھوڑنے کے بعد کھانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ شلجم کھانے کے اِن فوائد سے واقف ہیں؟
شلجم کو دھونے کے بعد چھلکا اتاریں اور کاٹ کر تھوڑی دیر رہنے دیں، پھر کھائیں اس طرح یہ فائدے مند ہوتا ہے۔
خالی پیٹ ہر گز کچی شلجم نہ کھائیں، ورنہ پیٹ میں گیس ہو جاتی ہے۔
شوگر کے مریض شلجم نہ کھائیں؟
شوگر کے مریض شلجم کو اس صورت میں کھائیں کہ جب اس کو کھانے کے بعد ان کا گلا خراب نہ ہو۔
گلے میں خراش نہ ہو، منہ میں چھبن محسوس نہ ہو کیونکہ اس میں بذاتِ خود شوگر موجود ہوتا ہے جو خون میں شوگر کی مقدار کو براہِ راست بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News