موسم سرما میں سوزش سے بچنا چاہتے ہیں تو غذاؤں سے دور رہیں
جسم میں چوٹ لگنے یا کسی انفیکشن کے نتیجے میں سوجن کا ہونا جسم ایک قدرتی ردعمل اور صحت مندی کی علامت ہے۔ سوزش کے نتیجے میں جسم بہت زیادہ درد ہونے کی وجہ بے آرام ہوجاتا ہے جبکہ سردیوں میں یہ درد اور بھی بڑھ جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوزش اور دردکش ادویہ ، درد کو مزید بڑھا سکتی ہے
جسم میں چوٹ لگنے یا کسی بیکٹیریا کے حملے کی صورت میں جسم کا مدافعتی نظام اس جگہ کی حفاظت کے لئے خون کے سرخ خلیوں کی فوج بھیجتا ہے جس کے نتیجے میں ظاہری سرخی اور سوجن پیدا ہوتی ہے اسی طرح فلواورنمونیا جیسے انفیکشنزمیں بھی یہ اسی طرح کام کرتے ہیں لہذا سوزش ضروری ہے۔ اگر سوزش نہ ہوتو یہ عام لگنے والی چوٹ اور انفیکشن ٹھیک نہیں ہوں گے۔
تاہم اس کے برعکس کم درجےکی دائمی سوزش بھی ہوتی ہے جو جسم میں زہریلے مادوں جیسے سگریٹ نوشی اور غیر صحت بخش غذا کے نتیجے میں جنم لیتی ہے۔ ہلکی سوزش کی علامات میں وزن بڑھنے، تھکاوٹ، جوڑوں میں درد، جلد کے مسائل اورنظام انہضام کا بہترانداز میں کام نہ کرنا شامل ہے۔
اگر یہ سوزش طویل عرصے تک موجود رہے تو یہ خلیات کے نقصان کا باعث بنتی ہے جو کئی موذی امراض کا سبب بنتی ہے۔ اس شوزش سے نجات کے لئے طرززندگی اور غذائی عادات کو تبدیل کر کے آپ اس پر کافی حد تک قابو پاسکتے ہیں۔ یہاں پرموسم سرما میں سوزش سے تحفظ کے لیے چند غذاؤں کا ذکر کیا جارہا ہے جو سوزش کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اندرونی سوزش سے نجات میں مددگار مشروبات
پروسس فوڈ
پروسس غذائیں جیسے چپس، فوری تیار ہونے والے نوڈلز اور کوکیزمیں بہت زیادہ چینی، مصنوعی رنگ اور دوسرے اجزاء شامل ہوتے ہیں جو وزن بڑھنے کا سبب بن کر بن کر سوزش کو جنم دے سکتے ہیں۔
تلی ہوئی غذائیں
تلی ہوئی غذائیں جیسے آلو کے چپس، سموسے اور کچوری میں بہت سے زیادہ ٹرانس فیٹ اور کیلوریز موجود ہوتی ہے تو یہ بھی جسم میں سوزش کا سبب بن سکتے ہیں۔
ڈیری مصنوعات
ڈیری مصنوعات جیسے دودھ میں لیکٹوز موجود ہوتا ہے جوکچھ لوگوں میں الرجی کا سبب بن سکتا ہے اس طرح یہ سوزش کو جنم دینے والی علامات کو بڑھا سکتا ہے۔
ریفائن کاربو ہائیڈریٹ
اس میں ڈبل روٹی، پاستا اور پیسٹریز شامل ہیں ان غذاؤ سے ہر حالت میں پرہیز کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ آپ سوزش سے بچ سکیں اور صحت مند طرز زندگی کو اپنا سکیں۔
نشہ
نشہ کسی بھی نوعیت کا ہو صحت کے لیے مضر ہوتا ہے تاہم شراب نوشی اور سگریٹ پینا زیادہ نقصان دہ ثابت ہوتا ہے ان میں موجود کیمیکلز جسم میں سوزش کا سبب بنتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
