
ڈلیوری کے بعد بڑھے ہوئے پیٹ سے پریشان خواتین ان طریقوں کو آزمائیں
ڈلیوری کے بعد بڑھے ہوئے پیٹ سے پریشان خواتین ان طریقوں سے خود کو اسمارٹ بھی بنائیں اور وزن بھی کم کریں۔
آئیں جانتے ہیں کہ وہ کارآمد طریقے کون سے ہیں۔
بچے کو اپنا دودھ پلائیں:
دودھ پلانے سے خواتین کا وزن بھی کم ہوتا ہے اور ان کا بڑھا ہوا پیٹ بھی کم ہو جاتا ہے۔ کیونکہ اس کے نتیجے میں خاتون 500 کیلوری توانائی روزانہ خرچ کرتی ہے۔
غذا:
اپنی غذا کا خاص خیال رکھیں اور چکناہٹ یا ڈھیر سارا کھانے سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں: حاملہ خواتین کا زیادہ کافی پینا صحت کے لئے انتہائی خطرناک قرار
ایک وقت میں بہت سارا کھانا نہ کھائیں بلکہ پورشن میں تقسیم کرکے آدھا آدھا کرکے کھائیں۔
اجوائن کا پانی:
اجوائن کا پانی پینے سے بھی پیٹ کم ہوتا ہے اور جسم میں طاقت آتی ہے۔
اس کو ٹھنڈا کرلیں اور اس پانی کا استعمال دن بھر میں ایک جگ ضرور کرے، جس سے پیٹ اندر بھی ہوگا اور بچے کے ساتھ ساتھ ماں کا ہاضمہ بھی درست رہتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News