Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناریل کا پانی کس طرح آپ کو غذائیت فراہم کرتا ہے؟

Now Reading:

ناریل کا پانی کس طرح آپ کو غذائیت فراہم کرتا ہے؟
ناریل کا پانی

ناریل کا پانی کس طرح آپ کو غذائیت فراہم کرتا ہے؟

قدرت نے چند پھلوں کو ایسی خصوصیات سے نوازا ہے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے ناریل ان ہی میں سے ایک ہے۔ یہ پورا پھل کئی طرح کے صحت بخش اجزاء لئے ہوئے ہے یہاں تک کہ اس کی چھال بھی کئی طرح کی ادویات میں استعمال کی جاتی ہیں۔

مگر ہم یہاں ناریل کے پانی کا ذکر کررہیں جوقدرت کے بہترین مشروبات میں سے ایک ہے۔ اس میں کیلوریز کم مگر وٹامنز اور منرلز بہت زیادہ ہوتے ہیں اسی بناپر اسے سپر فوڈ کا درجہ حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گاجر اور ناریل کے سوپ کے ان حیرت انگیز فائدوں سے واقف ہیں

Advertisement

ویسے تو کسی بھی پھل کو کھانے کا کوئی خاص وقت مقرر نہیں مگر ماہرین غذائیت نے کچھ پھلوں میں پائے جانے والے صحت بخش اجزاء کی بدولت ان کی درجہ بندی کی ہے ان میں ناریل بھی شامل ہے، ماہرین کے مطابق اگر انہیں صحیح وقت پر غذا میں شامل کیا جائے تو اس طرح ان سے دوگنا فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

نہارمنہ ناریل کا پانی پینا صحت پر حیت انگیز اثرات مرتب کرتا ہے اس میں موجود صحت بخش اجزاء جسم سے فاسد مادوں کو جسم سے خارج کرنے، قوت مدافعت بڑھانے کے ساتھ میٹا بولزم کو تیز کرتے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: خشک ناریل کو غذا میں شامل رکھنے کے یہ فائدے بھی جان لیں؟

ورزش سے قبل اور بعد میں ناریل پانی کا استعمال ایک قدرتی اسپورٹس ڈرنک کی طرح کام کرتا ہے یہ جسم میں پانی کی کمی کو دور کرنے کے ساتھ توانائی میں اضافہ کرتا ہے۔

کھانے سے پہلے اور بعد میں اس پانی کا استعمال آپ کو موٹاپے جیسے مرض سے نجات دلا سکتا ہے۔ کھانے سے پہلے اس کا استعمال آپ کو پیٹ بھرنے کا احساس دلاتا ہے اس طرح آپ کھانا کم مقدار میں کھاتے ہی جبکہ کھانے کے بعد یہ پانی کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

سونے سے قبل اس کا استعمال دماغ کو سکون فراہم کرتا ہے، اسٹریس اور ذہنی دبائو کو کم کر کے پر سکون نیند کو آسان بناتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر