آملہ کے چند حیرت انگیز فوائد جنہیں آپ نہیں جانتے
آملہ کو کئی دہائیوں سے بالوں کی حفاظت کا ضامن سمجھا جاتا ہے تاہم یہ پھل صرف بالوں کے لیے نہیں بلکہ آپ کی مجموعی صحت کوبہتر بنانے میں اہم کردارادا کرتا ہے۔
آملہ کو اس میں موجود صحت بخش اجزاء کی وجہ سے سپر فروٹ کہاجاتا ہے یہ بنیادی طورپر ہندوستان اور آس پاس کے ممالک میں کاشت کیا جاتا ہے۔ سو گرام تازہ آملہ میں 20 نارنگی جتنا وٹامن سی موجود ہوتا ہے۔
آملہ، جسے ہندوستانی گوزبیری بھی کہا جاتا ہے، یہ چھوٹے بیر کی طرح گول پیلے سبز ہوتے ہیں۔ اگرچہ ان کا ذائقہ کھٹا ہوتا ہے تاہم انہیں مختلف پکوانوں میں شامل کر کے ان کا ذائقہ مزید بہتر بنایا جاساکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمِ سرما میں آملہ کھانے سے کیا ہوتا ہے؟
صحت کے فوائد
آملہ میں اینٹی آکسیڈنٹس اور اور مختلف وٹامنزکی کثیرمقدار موجود ہوتی ہے جو آپ کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، آملہ میں وٹامن سی کی زیادہ مقدار جسم کو بیماری سے صحت یاب ہونے میں مدد دیتی ہے۔ آملہ میں کئی فلاوونول اورکیمیکلز بھی پائے جاتے ہیں جوبہتر یاداشت میں مدد دیتے ہیں۔
ذیابیطس
آملہ میں حل پذیر ریشہ پایا جاتا ہے جو جسم میں تیزی سے حل ہوجاتا ہے، یہ جسم میں شوگر کو جذب کرنے کی رفتار کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس طرح بلڈ شوگربڑھنے سے محفوظ رہتی ہے۔ آملہ ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں میں خون میں گلوکوز اور لپڈ کی مقدار پر بھی مثبت اثر ڈالتا ہے۔
بہتر ہاضمہ
آملہ میں موجود فائبر آنتوں کی حرکت کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے، اس میں وٹامن سی کی زیادہ مقدار آپ کے جسم کو دیگر غذائی اجزاء کو جذب کرنے میں مدد دیتی ہے، لہذا اگر آپ آئرن اور دیگر معدنی سپلیمنٹس لیتے ہیں تو یہ مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
آنکھوں کی صحت
آملہ وٹامن اے سے بھرپور ہوتا ہے جو آنکھوں کی صحت کو بہتر بنانے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ وٹامن اے نہ صرف بینائی کو بہتر بناتا ہے بلکہ یہ عمر سے متعلق میکولر انحطاط کے خطرے کو بھی کم کر سکتا ہے۔ آملہ میں وٹامن سی کا مواد بیکٹیریا سے لڑ کر آنکھوں کی صحت کو بہتر بناکر آنکھوں کو آشوب چشم اور دیگر انفیکشن سے بچانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
قوت مدافعت
آملہ کے ایک 100 گرام (تقریباً ڈیڑھ کپ) 300 ملی گرام وٹامن سی فراہم کرتا ہے جو بالغوں کے لیے روزانہ تجویز کردہ مقدار سے دوگنا زیادہ ہے۔ ساتھ ہی اس میں پولیفینول، الکلائڈز اور فلاوونائڈز بھی موجود ہوتے ہیں۔ جبکہ اس میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی سوزش خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔ یہ تمام خصوصیات قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
یادداشت اور دماغی صحت
آملہ میں موجود فائٹونیوٹرینٹس اور اینٹی آکسیڈنٹس فری ریڈیکلز کے خلاف لڑ کر یادداشت کو فائدہ پہنچاتے ہیں جو دماغی خلیات پر حملہ اور نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ آملہ میں وٹامن سی کی زیادہ مقدار آپ کے جسم کو نوریپائنفرین پیدا کرنے میں مدد دیتی ہے، یہ ایک نیورو ٹرانسمیٹر ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ڈیمنشیا میں مبتلا افراد میں دماغی افعال کو بہتر بناتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا مشغلہ آپ کو صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے؟ جانئے کس طرح
جلد کے لیے مفید
آملہ کے استعمال کو جِلد کے مختلف طبی مسائل کو ختم کرنے لیے بھی فائدہ مند تصور کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ آملہ کو بالوں کے کئی مسائل کا بہترین حل کہا جاتا ہے۔ بالوں کی مضبوطی کے لیے نہ صرف آملہ کو کھایا جا سکتا ہے بلکہ اس کا تیل بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
جب کہ ایکنی کی وجہ سے جِلد پر بننے والے داغ، دھبے، نشانات سے چھٹکارا پانے کے لیے آملہ کا پیسٹ بنا کر اسے پندرہ منٹ کے لیے جِلد پر لگایا جاتا ہے۔ پندرہ منٹ کے بعد جِلد کو دھو لیجیے۔ اس کے علاوہ آملہ کے استعمال سے خون بھی ڈی ٹاکسیفائی ہوتا ہے جس سے جِلد کے مسائل کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے
آملہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ دل کی بیماری، ذیابیطس اور کینسر جیسی دائمی صحت کی حالتوں کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔
آملہ میں وٹامن سی، وٹامن ای، وٹامن اے، آئرن اور کیلشیم پایا جاتا ہے۔ چونکہ تازہ آملہ میں فائبر کی مقدار زیادہ اور چینی کی مقدار کم ہوتی ہے، یہ غذائیت سے بھرپور ناشتے اور کھانے کی ترکیبوں میں ایک مثالی جزو ہیں۔
اسے غذا میں شامل رکھنے کے لیے اس کا اچار، چٹنی، جیلی اورسلاد تیار کی جاسکتی ہے میں تاہم اس کا جوس نکال بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ اسے مختلف سبزیوں کے ساتھ پکا کر بھی غذا میں شامل کیا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
