Advertisement
Advertisement
Advertisement

دودھ میں صرف ایک جز کا استعمال اس کی طاقت کوکئی گنا بڑھا دیتا ہے

Now Reading:

دودھ میں صرف ایک جز کا استعمال اس کی طاقت کوکئی گنا بڑھا دیتا ہے
دودھ

دودھ میں صرف ایک جز کا استعمال اس کی طاقت کوکئی گنا بڑھا دیتا ہے

دودھ غذائیت سے بھرپور ایک مکمل غذا ہے جو اپنے اندر ایسے صحت بخش اجزا لیے ہوئے جسے غذا میں شامل رکھنے سے صحت کو برقرار رکھا جاسکتا ہے تاہم اس میں شہد کو شامل کر لیا جائے تو اس کی افادیت میں کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے۔

Advertisement

دودھ میں مختلف معدنیات اور وٹامنز کے علاوہ چکنائی میں حل پذیر وٹامنز، بی وٹامنز، وٹامن اے، ڈی، اور کیلشیم کے ساتھ ساتھ پروٹین، اور لیکٹک ایسڈ موجود ہوتا ہے۔

دودھ کی طرح شہد کو بھی سپرفوڈ کا درجہ حاصل ہے اس میں اینٹی بیکٹیریل، اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی فنگل خصوصیات کے ساتھ ساتھ سکون بخش خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔ اسی لیے شہد کو بھی ایک مکمل صحت بخش غذا کہا جاتا ہے جو آپ کو صحت مند رکھنے کے ساتھ کئی امراض سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

شہد اور دودھ کو انفرادی طور پر استعمال کرنے کے فوائد تو آپ جانتے ییں تاہم ان کو ملاکر استعمال کرنے سے یہ اور بھی زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

جب شہد کو دودھ میں ملایا جائے تو کیا ہوتا ہے؟

Advertisement

 اینٹی بیکٹیریل فوائد

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ شہد اور دودھ کا امتزاج مختلف بیکٹیریا سے تحفظ فراہم کرتا ہے جیسا کہ دودھ یا شہد میں سے کسی ایک کو بغیر ملائے استعمال کیا جائے تو اس کی افادیت اس بیکٹیریا سے  بچانے میں اتنا مؤثر ثابت نہیں ہوتی، تاہم گرم دودھ میں شہد ملا کر پینے سے قبض، پیٹ پھولنا اور آنتوں کے امراض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے علاوہ یہ سرد موسم کے اثرات سے بھی بچاتا ہے۔

عمر رسیدگی کے اثرات کو کم کرتا ہے

جلد پر دودھ اور شہد کا باقاعدگی سے استعمال عمر بڑھنے کے عمل کو سست کرکے جھریوں کی پیدوار کو بھی کم کرتا ہے۔

شہد اور دودھ جیسے فیس پیک آپ کی جلد کو صحت مند رکھنے کے لیے حیرت انگیز طور پر کام کرتے ہیں۔ ان کی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات جلد پر آزاد ریڈیکل کے حملے کو روکتی ہے جو عام طور پر دھبوں اور جھریوں کا باعث بنتی ہیں۔

Advertisement

ہڈیوں کی صحت

جیسے جیسے شہد پر تحقیق کی جاری ہے اس کی افادیت سامنے آرہی ہے شہد پورے جسم میں خوراک سے غذائی اجزا کی ترسیل اور کیریئر کا کام کرتا ہے۔ شہد جسم سے کیلشیئم کے اخراج کو روکتا ہے۔

Advertisement

لہذا، دودھ اور شہد کو ایک ساتھ استعمال کرنے سے نہ صرف آپ کے جسم کو ضروری غذائی اجزاء یعنی کیلشیم میسر آتا ہے جو آپ کی ہڈیوں کی صحت کا ضامن ہے بلکہ یہ جسم میں اس کے جذب ہو نے کی صلاحیت میں بھی اضافہ کرتا ہے، کیلشیم کی مناسب سطح جوڑوں کی سوزش اور آسٹیوپروسس جیسے مسائل کو روکنے میں مدد کر سکتی ہے۔

قوت برداشت کو بڑھاتا ہے

خیال کیا جاتا ہے کہ ہر صبح شہد اور دودھ کا ایک گلاس انسان کی قوت برداشت کو بہتر بناتا ہے۔ دودھ میں پروٹین ہوتا ہے، جبکہ دوسری طرف شہد میں ضروری کاربوہائیڈریٹ ہوتے ہیں جو میٹابولزم کے موثر محرک کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔

دودھ سے جانوروں کے پروٹین کو خامروں کے ذریعے بنیادی امینو ایسڈ میں توڑ دیا جاتا ہے اور پھر انسانوں کے لیے قابل استعمال پروٹین بنایا جاتا ہے۔ پروٹین انسانی خوراک کا ایک اہم حصہ ہے، اور شہد ان کے میٹابولزم کو تیز کرنے میں مدد کرتا ہے۔

 ہاضمے میں مدد کرتا ہے

شہد کا پری بائیوٹک ہونا نظام  انہضام  میں اچھے یا مفید بیکٹیریا کی افزائش کو فروغ دیتا ہے۔ جب دودھ کو شہد کے چند قطروں کے ساتھ روزانہ پیا جائے تو یہ صحت مند بیکٹیریل فلورا کو بحال کرنے میں مدد کرتا ہے جو کہ اچھے نظام انہضام کے لیے ضروری ہے۔

Advertisement

اس لیے اس کا باقاعدہ استعمال اپھارہ، قبض اور درد کو ختم کرکے معدے کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر