Advertisement
Advertisement
Advertisement

تھائی رائیڈ کے مریض رات بے وقت کی بھوک میں کیا کھائیں جو صحت بھی بہتر بنائے؟

Now Reading:

تھائی رائیڈ کے مریض رات بے وقت کی بھوک میں کیا کھائیں جو صحت بھی بہتر بنائے؟
تھائی رائیڈ

تھائی رائیڈ کے مریض رات بے وقت کی بھوک میں کھائیں جو صحت بھی بہتر بنائے؟

تھائی رائیڈ کے مریض اکثر غذاؤں سے پرہیز کرتے ہیں تاکہ صحت مند رہ سکے تاہم رات میں بے وقت کی بھوک میں ایسا کیا کھائیں جواس مرض کو بڑھنے سے بچائے۔

ماہرین غذائیت اس ضمن میں کچھ مخصوص صحت سے بھرپورغذاؤں کا مشورہ دیتے ہیں جنہیں کھا کرنہ صرف تھائی رائیڈ کے مریض اپنی بھوک کو مٹا سکتے ہیں بلکہ کئی امراض سے محفوظ بھی رہ سکتے ہیں۔ یہاں پران ہی غذاؤں کا ذکر کیا جارہے۔

یہ بھی پڑھیں: تھائی رائیڈ میں کس سبزی کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے؟

Advertisement

بھیگے ہوئے کاجو

ماہرین غذائیت کے مطابق جو لوگ تھائی رائیڈ کے مرض میں مبتلا ہیں وہ رات کو چار سے پانچ بھیگے ہوئے کاجو کھاسکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گری دار میوے میں سیلینیم نامی معدنیات موجود ہوتی ہے جو کہ جسم میں تھائیرائیڈ کی سطح کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

 یہ تھائی رائیڈ ٹشوز کو آکسیڈیٹیو تناؤ سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ اور اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ تھائی رائیڈ درست انداز میں اپنے افعال انجام دے رہا ہے۔

ناریل

Advertisement

اگر آپ تھائی رائیڈ کی صحت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں ناریل کے کچھ ٹکڑوں کو رات میں بطور ناشتے کے شامل ضرور رکھیں،  ناریل نہ صرف ذائقہ دار ہوتا ہے بلکہ اس میں درمیانے درجے کے فیٹی ایسڈ ہوتے ہیں جو میٹابولزم اور توانائی کی سطح کو بڑھاتے ہیں۔ ناریل خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد کرسکتا ہے، جس سے آپ بہتر محسوس کرتے ہیں۔

Advertisement

تخم بالنگا

 بھیگے ہوئے تخم بالنگا فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ غذائیت کے ماہرانہیں رات کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اس میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کی زیادہ مقدار ہوتی ہے، جوتھائی رائیڈ کے غدود کی سوزش کو روکنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

بھنے ہوئے کدو کے بیج

اگر آپ اپنے تھائیرائیڈ کی صحت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو اپنے بیڈ سائیڈ ٹیبل پر بھنے ہوئے کدو کے بیجوں کا ایک چھوٹا سا برتن ضرور رکھیں۔ ان بیجوں کا ایک چمچ روزانہ سونے کے وقت کھانے سے آپ کو زنک کی مقدار مل سکتی ہے، جو تھائی رائیڈ ہارمونز کی ترکیب کے لیے ضروری ہے۔ کدو کے بیجوں میں ٹرپٹوفن نامی امینو ایسڈ کے ساتھ دیگر معدنیات جیسے سیلینیم، کاپر اور زنک بھی شامل ہوتا ہے جوبہتر نیند کو فروغ دینے میں مدد کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر