
ان 5 علامات سے جانیں کہ آپ زیادہ میٹھا کھا رہے ہیں
صحت مند رہنے کے لیے جسم کو ضروری چکنائی، پروٹین، وٹامنز، منرلزاور کاربوہائیڈریٹس کی ضرورت ہوتی ہے نہ کہ صرف چینی کی۔ چینی اور اس سے تیار غذائیں صحت کے لیے انتہائی مضر ہوتی ہیں جو جسم میں کئی امراض کا سبب بنتی ہیں۔
ہم جتنی بھی غذا کھاتے ہیں ان میں سب سے غیر صحت بخش چیز چینی ہے، ماہرین غذائیت کے مطابق ایک صحت مند انسان کی دن بھرکے لیے چینی کی تجویز کردہ مقدار صرف 25 گرام یعنی 5 چائے کے چمچ کے برابر ہے۔
اس کے نقصان کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ چینی کیلوریز سے بھر پورمگرغذا ئیت سے خالی ہوتی ہے اسی لیے اسے صرف کیلوریز کہا جاتا ہے۔ اس کا زیادہ استعمال جسم کے میٹاولزم پر نہایت منفی آثر ڈالتا ہے اورکئی خطرناک امرض جن میں موٹاپا، جگر کے امرض، ٹائپ ٹوذیابیطس اور کینسر کے خدشے کو بڑھاتا ہے۔ چینی کے خون میں شامل ہونے سے قبل نظام انہضام اسے دو طرح کی سادہ چینی گلوکوزاور فریکٹوزمیں تقسیم کر دیتا ہے۔
جو لوگ چینی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان کے خون میں موجود فریکٹوز چکنائی میں تبدیل ہوکر جگر پر جمنا شروع ہوجاتی ہے اورلبلبہ میں انسولین کی کرکردگی متاثر ہونے لگتی ہے جس سے ٹائپ ٹوذیا بیطس کا خطرہ کئی گناہ بڑھ جاتا ہے۔
جسم میں ظاہر ہونے والی ان 5 علامات کو مدنظر رکھیں جو زیادہ میٹھا کھانے سے ظاہر ہوتی ہیں اور میٹھا کھانے سے گریز کریں۔
وزن میں اضافہ
چینی سے حاصل ہونے والی غذائیت اور کیلوریز سے قطع نظر یہ آپ کے جسم میں چکنائی کے اضافے کا سبب بنتی ہے لہذا زیادہ میٹھا کھانے سے وزن میں اضافہ ہونا عام ہے۔
نیند کی کمی
اگر آپ رات میں پرسکون نیند نہیں لے پا رہے ہیں تو یہ بھی میٹھا زیادہ کھانے کی ایک علامت ہوسکتی ہے۔ کیونکہ میٹھا کھانے سے جسم میں توانائی کی سطح میں اضافہ ہونے لگتا ہے جس کے نتیجے میں نیند میں خلل واقع ہونے لگتا ہے۔
ہائی بلڈ پریشر
چینی کا زیادہ استعمال اعصابی نظام کو بری طرح متاثر کرتا ہے جس کے نتیجے میں دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر بڑھنے لگتا ہے۔
توانائی کی کمی
اگر آپ پہلے میٹھی غذائیں کھاتے ہیں تو یہ جسم میں توانائی میں اضافہ کا سبب بنتی ہیں تاہم وقت گزرنے کے ساتھ یہ سستی اور کاہلی کو جنم دینے لگتی ہے اگر آپ بھی دن بھر سست رہتے ہیں تو چینی کے استعمال کو کم کر دیں۔
مسلسل میٹھے کی طلب
بہت زیادہ میٹھی غذاؤں کے استعمال سے دماغ مزاج کو بہتر بنانے والے ہارمون جسے ڈوپامین کہاجاتا ہے کے اخراج کو بڑھا دیتا ہے اس طرح جتنا زیادہ یہ ہارمون ہوگا میٹھے کی طلب اتنی ہی زیادہ ہوگی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News