
نرم و ملائم ہونٹ ہر کسی کو اچھے لگتے ہیں لیکن اپنے ہونٹوں کو ہائیڈریٹ اور صحت مند رکھنا سب سے اہم ہے۔
ہونٹوں کی جِلد پر تھوڑا سا اضافی دھیان دیا جائے تو آپ کے ہونٹ نرم، گلابی اور صحت مند ہوسکتے ہیں۔
سردیوں میں ہماری جلد بے حد خشک اور بے جان نظر آتی ہے اور ہمیں انہیں تر رکھنے کے لیے بار بار اسے موائسچرائز کرنا پڑتا ہے۔
خشک موسم کے باعث پھٹے ہونٹ کیسے سردیوں میں بھی نرم اور ملائم رہیں گے اس کیلئے چند گھریلو نسخوں پر عمل کرنا ہوگا۔
ایلوویرا اور شہد
پھٹے ہونٹوں کے لیے ایلو ویرا جیل انتہائی مفید ہے۔
شہد بھی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات رکھتا ہے۔
ہلکے ہاتھ یا روئی کی مدد سے شہد ہونٹوں پر لگائیں، اس طرح سے خشک جلد نا صرف دور ہوگی بلکہ اسے بہترین موئسچرازر بھی ملے گا۔
کھیرے کے ٹکڑے
کھیرے کے ٹکڑے پھٹے ہونٹوں کے لیے مفید ہیں۔
آپ چاہیں تو کھیرے کا کچومر بنا کر ہونٹوں پر پیسٹ کی صورت دس منٹ لگا کر چھوڑ سکتے ہیں یا صرف سلائس کاٹ کر ہلکے ہاتھ سے مساج بھی کر سکتے ہیں۔
پیٹرولیم جیلی
رات سونے سے پہلے پیٹرولیم جیلی کی اگر ہلکے ہاتھ سے ہونٹوں پر مساج کرلیا جائے تو دن بھر تازگی کا احساس باقی رہے گا۔
ناریل کے تیل کا استعمال
ناریل کا تیل بھی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات رکھتا ہے جو زخم بھرنے کے لیے مفید ہے۔
کسی بھی بام کی طرح ناریل کے چند قطرے دن میں دو تین مرتبہ ہونٹوں پر لگائیں اور اپنے ہونٹوں کی خوبصورتی کا بڑھائیں۔
گرین ٹی بیگ کا استعمال
گرین ٹی کا بیگ تین منٹ گرم پانی میں رکھنے کے بعد ہلکا سا ٹھنڈا ہونے پر ہونٹوں پر لگائیں تو کافی حد تک پھٹے ہونٹوں کو ٹھیک ہونے میں مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News