Advertisement
Advertisement
Advertisement

بادام کے چند ایسے حیرت انگیز فوائد جنہیں آپ نہیں جانتے

Now Reading:

بادام کے چند ایسے حیرت انگیز فوائد جنہیں آپ نہیں جانتے
بادام

بادام کے چند ایسے حیرت انگیز فوائد جنہیں آپ نہیں جانتے

بادام اپنے صحت مند غذائی اجزاء کی وجہ سے تمام ہی خشک میوہ جات کی فہرست میں سب سے صحت بخش میوہ تسلیم کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے سپر فوڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

تاہم ایک نئی تحقیق کے مطابق بادام کے چند ایسے حیرت انگیز فائدے سامنے آئیں ہیں جو اس سے پہلے معلوم نہیں تھے وہ کیا جانتے ہیں۔

بادام آپ کی دن بھر میں کیلوریز کی مقدار کو کم کر سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ اسے ایک توانائی سے بھرپور کاربوہئیڈریٹ کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح اس کی قلیل مقدار بھی آپ کو توانا رکھے گی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: بادام کھانے کے ان فائدوں کو بھی جان لیں

صحت مند وزن کو منظم رکھے

موٹاپے کی بڑھتی ہوئی شرح کو مد نظر رکھتے ہوئے ضروری ہے کہ صحت بخش غذاؤں کا انتخاب کیا جائے تو ایسی صورت میں بادام سے بہتر کوئی اور غذا نہیں ہوسکتی، بادام میں موجود فائبر اور پروٹین ایسے اجزاء ہیں جو آپ کو سیر ہونے یعنی  پیٹ کو بھرے کا احساس دلاتے ہیں۔ اس طرح آپ اضافی کھانے کی طلب سے بچے رہتے ہیں۔

 جلد کی صحت

Advertisement

بادام میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ، وٹامن ای اور صحت مند چکنائی جلد کی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہیں، ساتھ ہی یہ پوسٹ مینوپاز کی وجہ سے خواتین کی جلد پر نمودار ہونے والی جھریوں اور جھائیوں کو دور کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

Advertisement

سوزش

دائمی سوزش کے نتیجے میں جسم کے اعضاء متاثر ہونے لگتے ہیں جس سے صحت کے کئی مسائل جنم لینے لگتے ہیں، جبکہ بادام اس سوزش کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے تاہم بادام کا کثرت سے استعمال نقصان کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

آنتوں کی صحت

ایک نئی تحقیق کے مطابق روازنہ مٹھی بھر بادام کھانا آنتوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر