
ایک صحت مند اور متوازن زندگی کے لیے ورزش نہایت ضروری ہے۔
ورزش سے انسان نہ صرف چاق و چوبند رہتا ہے بلکہ اس کا وزن بھی قابو میں رہتا ہے۔
باقاعدہ ورزش انسان کے مدافعتی نظام کو بہترین حالت میں رکھتی ہے اور اسے کینسر سمیت کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جسمانی وزن میں کمی لانے کے لیے ورزش کرنے کا بہترین وقت کونسا ہے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
ایک حالیہ طبی تحقیق کے مطابق وزن کرنے کے لئے صبح کے وقت ورزش کرنا عادت بنالیں۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ صبح کے وقت ورزش کرنے سے میٹابولزم زیادہ متحرک ہوتا ہے جس سے چربی گھلانے میں مدد ملتی ہے۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دوپہر یا شام کے مقابلے میں صبح ورزش کرنے سے پیٹ اور کمر کے اردگرد کی اضافی چربی کو گھلانے میں مدد ملتی ہے یعنی غذا جو بھی ہو مگر صبح ورزش کرنے سے جسمانی وزن میں کمی آنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ بھی وزن کم کرنا چاہتے ہیں؟ آسان ورزش جانیں
محققین کا کہنا ہے کہ دن کے مختلف اوقات میں جسمانی سرگرمیوں سے جسم پر مختلف اثرات مرتب ہوتے ہیں کیونکہ ہماری جسمانی گھڑی اس حوالے سے اثرات مرتب کرتی ہے۔
محققین نے بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ چربی گھلانے اور میٹابولزم کو بہتر بنانے کے لیے شام کے مقابلے میں صبح ورزش کرنا بہتر ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ورزش کا درست وقت جسمانی توانائی کے توازن اور صحت کے لیے اہم ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے انسانوں پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ نتائج کی تصدیق ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں: ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑنے کی وجوہات کیا ہیں؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News