Advertisement
Advertisement
Advertisement

میٹھے کے یہ مضر صحت اثرات جان کر آپ اسے کھانا بھول جائیں گے

Now Reading:

میٹھے کے یہ مضر صحت اثرات جان کر آپ اسے کھانا بھول جائیں گے
میٹھے

میٹھے کے یہ مضر صحت اثرات جان کر آپ اسے کھانا بھول جائیں گے

چینی اور اس سے بنی اشیاء نہ صرف دیکھنے اچھی لگتی ہیں بلکہ انہیں بار بار کھانے کو جی بھی چاہتا ہے تاہم ماہرین صحت زیادہ میٹھا کھانے کے لیے منع کرتے ہیں کیونکہ اس کا زائڈ استعمال صحت کے لیے نقصان کا باعث بنتا ہے۔

یہ بات درست ہے کہ جسم کو فوری توانائی کے لیے کاربوہائیڈریٹ کی ضرروت ہوتی ہے اور چینی کیلوریز اور کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور لیکن غذائیت سے خالی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلقند کئی بیماریوں کا میٹھا علاج

Advertisement

یہی وجہ ہے کہ اس کا زائد استعمال جسم میں کئی امراض کا سبب بنتا ہے کیا آپ بھی ایسے افراد میں شامل ہیں جو چائے یا کافی میں اضافی میٹھے کا استعمال کرتے ہیں تو یہ موٹاپے، جلد پر مہاسے، ٹائپ ٹو ذیابیطس کے ساتھ دیگر کئی مسائل کو جنم دے سکتا ہے۔

یہاں پر میٹھے کے زائد استعمال کے ایسے ہی مضر صحت اثرات کا ذکر کیا جارہا ہے تاکہ آپ انہیں جان کر اسے ترک کر دیں۔

امراض قلب

میٹھی غذائیں بلد شوگر، بلد پریشر اور ٹرائی گلیسرائیڈ کے لیے محرک کا کام کرتی ہے یہ سب امراض کے قلب کے لیے خطرے کے عناصر ہیں۔

Advertisement

 وزن کا بڑھنا

میٹھے مشروبات میں بہت زیادہ چینی موجود ہوتی ہیں چینی کی یہ مقدار پیٹ کے ارد گرد چکنائی کی صورت میں جمع ہونے لگتی ہے جو وزن بڑھنے کا ایک بنیادی سبب ہے۔

ذیابیطس

ایسی غذائیں جو بہت زیادہ میٹھی ہوتی ہیں وہ موٹاپا بڑھانے کے ساتھ انسولین کی مزاحمت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں یہ دونوں ہی ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرے کو بڑھا سکتی ہیں۔

 فیٹی لیور

جسم میں چینی کی زائد مقدار جگر پر اضافی بوجھ کا سبب بنتی ہے جس سے فیٹی لیور یعنی جگر پر چکنائی کا مرض جنم لے سکتا ہے۔

Advertisement

ڈپریشن

Advertisement

چینی کا کثرت سے استعمال مزاج میں تبدیلی کا سبب بنتا ہے جس سے کئی طرح کے مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں جیسے تناؤ اور ڈپریشن۔ جس سے صحت بری طرح متاثر ہونے لگتی ہے۔

جلد کے مسائل

کیا آپ جانتے ہیں بہت زیادہ میٹھی غذائیں چہرے پر ایکنی کا سبب بنتی ہیں جبکہ یہ بڑھاپے  کے عمل کی رفتار کو بڑھا دیتی ہے جس سے وقت سے پہلے چہرے پر جھریاں بننے لگتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر