 
                                                      کولیجن کیا ہے، اور یہ جسم کے لیے کیوں ضروری ہے؟
جسم میں کئی نظام مختلف کام انجام دیتے ہیں جو کہ نہایت حیرت انگیز ہیں اور یہ نظام جسم کو صحت مند رکھنے کے لیے ایک ساتھ مل کر کام کرتے ہیں ان ہی میں کولیجن کا کردار بھی بہت اہم ہے۔
کولیجن ایک پروٹین ہے جو جسم خود پیدا کرتا ہے، یہ جلد، ہڈیوں اور جوڑنے والی بافتوں کی ساخت اور ان کےکام میں اہم کردارادا کرتا ہے۔

تاہم یہ پروٹین جلد کے بنیادی تعمیراتی بلاکس میں سے ایک ہے یہ جسم کو اندرسے طاقت اور ایک مخصوص ساخت فراہم کرتا ہے۔ یہ کنیکٹیو ٹشو کا ایک لازمی جزو ہے اور جسم کے خلیوں کو ایک ساتھ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ جلد کی لچک کا بھی ضامن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صحت بخش اسمودی جو خوبصورت جلد کے حصول کو یقینی بنائیں
کولیجن تین امینو ایسڈز پر مشتمل ہوتا ہے ان میں گلائسین، پرولین، اور ہائیڈروکسائپرولین شامل ہیں۔
یہ امینو ایسڈ ایک ساتھ مل کر ٹرپل ہیلکس میں پروٹین فائبرز بناتے ہیں۔ آپ کے جسم کو ٹرپل ہیلکس بنانے کے لیے وٹامن سی، زنک، کاپر اور میگنیز کی بھی مناسب مقدار کی ضرورت ہوتی ہے۔

کولیجن ڈرمس جلد کی درمیانی تہہ میں فائبرو بلاسٹس بنانے اور نئے خلیات کو بڑھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اعضاء کے لیے حفاظتی غلاف ، جلد کی ساخت، طاقت اور لچک اور خون کو جمنے میں مدد دیتا ہے۔
عمر بڑھنے کے ساتھ جسم میں کو لیجن بنانے کی رفتار کم ہونا شروع ہوجاتی ہے جس کے نتیجے جلد سمیت جسم کے تمام ہی اعضاء متاثر ہونے لگتے ہیں اسی لیے عمر رسیدگی کے اثرات جیسے جھریاں چہرے پر تیزی سے نمودار ہونے لگتی ہے۔ تاہم کولیجن سے بھرپور غذاؤں اور سپلیمنٹس کے استعمال سے عمر رسیدگی کے اثرات کو کم کیا جاسکتاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 