
صحت مند اور جواں جلد کے لیے کیوی کو اس طرح استعمال کریں
کیوی اپنے منفرد ذائقہ اور صحت سے بھرپوراجزا کی بدولت تمام پھلوں میں الگ مقام رکھتا ہے۔ کیوی جسامت اور رنگت میں کسی قدر چیکو سے مشابہت رکھتا ہے تاہم اندر سے یہ نہایت خوبصورت دکھائی دیتا ہے۔
کھٹامیٹھا ذائقہ لیے کیوی بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہے۔ اس میں ایسے صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں جو آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صحت و غذائیت سے بھرپور کیوی کے بارے میں چند حیران کن حقائق
یہ پھل جس طرح آپ کی صحت کا خیال رکھتا ہے اسی طرح یہ جلد کو بھی جواں بنانے والی خصوصیت سے مالا مال ہے، کیوی فیس ماسک آپ کی جلد کو نرمی سے ایکسفولیئٹ، پرورش اور نمی بخشتا ہے، اسے کومل اور نرم بناتا ہے۔
اگر آپ کی جلد چکنی ہے اور اس پر ایکنی کے مسائل ہیں تو آپ کیوی کے فیس ماسک کو روزانہ استعمال کر سکتے ہیں تاہم خشک جلد پراسے ہفتے میں ایک بار استعمال کیا جاسکتا ہے، کیونکہ کیوی فیس ماسک ایک بہترین ایکسفولینٹ ہے۔
جلد کے لیے کیوی کے صحت کے فوائد
کیوی میں وٹامن سی اور ای کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے، جو کہ طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس کے طور پر جانا جاتا ہے یہ جلد کو نمی، پرورش، چمکدار، ہموار اور ایکسفولائٹ کرتے ہیں۔ اس میں غذائی ریشے کی بڑی مقدار بھی ہوتی ہے جو آنتوں کی مناسب حرکت کے لیے ضروری ہے، اس طرح آپ کی جلد مہاسوں سے پاک رہتی ہے۔
کیوی ایک اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور پھل ہے جو آپ کی جلد کو مختلف فوائد فراہم کرتا ہے۔ آپ کیوی سے بنے فیس ماسک کو جلد کی تمام اقسام کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ یہاں کیوی میں موجود غذائی اجزاء کے جلد کے حوالے فائدے پیش کیے جارہے ہیں۔
وٹامن کے
یہ آنکھوں کے حلقوں کوکم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
وٹامن ای
یہ ایک قدرتی سن اسکرین ہے جو آپ کی جلد کویو وی کے نقصان سے بچاتا ہے۔ یہ خشک مرجھائی ہوئی جلد کو بھی نمی بخشتا ہے۔
وٹامن سی
آزاد ریڈیکلز سے جلد کے صحت مند خلیات کو تحفظ فراہم کرتا ہے جس کی وجہ چہرے پر وقت سے پہلے جھریاں نمودار ہونے لگتی ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھورے دھبوں کو دور کر کے چہرے کی رنگت کو نکھارتا ہے۔
وٹامن اے
اس اہم وٹامن کو جلد دوست وٹامن کہاجاتا ہے یہ جلد کی دیکھ بھال اور مرمت کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ آپ کی جلد کوسورج کی مضر شعاعوں سے بچاتا ہے۔ وٹامن اے کھردری خشک جلد کو ہموار کرنے اور عمررسیدگی کے اثرات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
الفا ہائیڈروکسی ایسڈ
یہ جلد کے لیے ایک نہایت طاقتورغذائیت، جو مہاسوں کے نشانات کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے اس کے ساتھ ہی الفا ہائیڈروکسی ایسڈ عمر بڑھنے والی جلد کی ظاہری شکل کو بہتر بناتا ہے۔
کیوی کو کس طرح چہرے کی جلد پراستعمال کرسکتے ہیں جانتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لذت اور غذائیت سے مالامال پھل کیوی
کیوی اور کیلا ماسک کے اجزاء
اس ماسک کو بنانے کے لیے ایک چمچ دہی، ایک کیلا اور ایک کیوی درکار ہے۔
ہدایات
کیوی اور کیلے کو چھیل کر اچھی طرح مکس کریں اب اس میں دہی ملا کر مکس کر کے چہرے پر لگائیں اور 20 سے 30 منٹ تک لگا رہنے دیں یا خشک ہونے پر نیم گرم پانی سے چہرہ دھولیں۔ بہتر نتائج کے لیے اسے ہفتے میں ایک بار ضرور استعمال کریں۔
لیموں اور کیوی فیس ماسک کے اجزاء
کیوی جوان جلد جبکہ لیموں کا رس ایک قدرتی بلیچ کے لیے بہترین ہے۔ اس ماسک کو بنانے کے لیے ایک کیوی اور لیموں کا رس درکار ہے۔
ہدایات
کیوی میں تازہ لیموں کے رس کے چند قطرے ملاکر اچھی طرح مکس کریں اب اسے روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں اور کم از کم 15 منٹ تک لگا رہنے دیں پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News