Advertisement
Advertisement
Advertisement

کافی میں دودھ ملا کر پینا سوزش کو کم کرسکتا ہے، تحقیق

Now Reading:

کافی میں دودھ ملا کر پینا سوزش کو کم کرسکتا ہے، تحقیق
کافی

کافی میں دودھ ملا کر پینا سوزش کو کم کرسکتا ہے، تحقیق

کافی دنیا کے مشہور ترین مشروبات میں سے ایک ہے جسے دن کے آغاز پر لوگوں کی بڑی تعداد پہلی غذا کے طور پراستعمال کرتی ہے، کچھ لوگ کافی کو بغیر دودھ کے لیتے ہیں تاہم حال میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق کافی میں دودھ ملا کر پینا سوزش کو کم کرسکتی ہے۔

Advertisement

محققین کے مطابق دودھ ملی کافی میں پروٹین اور اینٹی آکسیڈنٹس کا مجموعہ مدافعتی خلیوں میں سوزش مخالف خصوصیات کو دوگنا کردیتا ہے۔

جسم میں چوٹ لگنے یا کسی بیکٹیریا کے حملے کی صورت میں جسم کا مدافعتی نظام اس جگہ کی حفاظت کے لئے خون کے سرخ خلیوں کی فوج  بھیجتا ہے جس کے نتیجے میں ظاہری سرخی اور سوجن پیدا ہوتی ہے اسی طرح فلواورنمونیا جیسے انفیکشنزمیں بھی یہ اسی طرح کام کرتے ہیں لہذا سوزش ضروری ہے۔ اگر سوزش نہ ہوتو یہ عام لگنے والی چوٹ اور انفیکشن ٹھیک نہیں ہوں گے۔

پولیفینول کے نامی اینٹی آکسیڈنٹس انسانوں، پودوں، پھلوں اور سبزیوں میں پایا جاتا ہے ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس کے اس گروپ کو فوڈ انڈسٹری بھی آکسیڈیشن اور کھانے کے معیار برقرار رکھنے اور انہیں خرابی سے بچانے کے لیے استعمال کرتی ہے اور اس طرح غذائیں بے ذائقہ اور بدبودار ہونے سے بچی رہتی ہیں۔ پولیفینول کو انسانوں کے لیے صحت مند بھی کہا جاتا ہے، کیونکہ وہ جسم میں آکسیڈیٹیو تناؤ کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں جو سوزش کو جنم دیتی ہے۔

لیکن پولیفینول کے بارے میں ابھی بہت کچھ جاننا ضروری ہے۔ صرف چند مطالعات نے پولی فینول کے دوسرے مالیکیولز کے ساتھ رد عمل ظاہرکرنے کے بارے میں تحقیق کی ہے۔

Advertisement

تاہم اس نئے مطالعے میں محققین نے تحقیق کی کہ پولیفینول امینو ایسڈ کے ساتھ مل کر کس طرح کا رد عمل ظاہر کرتا ہے جس کے نتائج بے حد امید افزا تھے۔

کوپن ہیگن یونیورسٹی کے فوڈ سائنس ڈیپارٹمنٹ کی پروفیسر ماریانے نیسن لنڈ جو اس تحقیق کی سربراہی کر رہی تھی کا کہنا ہے کہ اس تحقیق میں پولی فینول ایک امینو ایسڈ کے ساتھ رد عمل کو ظاہر کرتا ہے اس طرح مدافعتی خلیوں میں سوزش کو روکنے یا کم کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔

Advertisement

اس تحقیق میں چوہوں میں مصنوعی سوزش پیدا کر کے محققین نے پولی فینولز اور امینو ایسڈز کے امتزاج کا مشاہدہ کیااور اسے علاج کے لیے استعمال کیا تو نتائج حیران کن تھے کیونکہ مدافعتی خلیوں نے سوزش سے لڑنے میں دو گنا زیادہ اثر دکھایا۔

اس نتیجے کو سامنے رکھتے ہوئے محققین کا کہنا ہے یہی امتزاج یعنی پولیفینول اور پروٹین کے درمیان رد عمل دودھ کے ساتھ کافی مشروبات میں بھی ہوتا ہے۔

لہٰذا، محققین پر امید ہیں کہ کافی میں دودھ کا استعمال سوزش کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر