
دنیا کی ایک بڑی تعداد سر درد کے مسئلے سے دوچار ہے اور اس سے نجات کے لئے کئی طرح کی درد کش ادویات بھی استعمال کرتی ہے۔
مائیگرین دراصل آدھے سر کے درد کو کہتے ہیں جس کو درد شقیقہ بھی کہا جاتا ہے جو افراد مائیگرین کا شکار ہوتے ہیں ان کا عموماً اعصابی نظام کمزور ہوتا ہے جس کے باعث وہ لوگ چھوٹے سے چھوٹے کام کرنے کے بعد تھکاوٹ محسوس کرنے لگتے ہیں انہیں دھندلا دِکھائی دینے لگتا ہے، آوازیں اور روشنی بُری لگنے لگتی ہے، چڑچڑاپن ہوتا ہے اور نیند کی کمی بھی ہوتی ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق مردوں کے بہ نسبت خواتین مائیگرین کا زیادہ شکار ہوتی ہیں۔
ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ اگر دودھ میں تلسی کے پتوں کو ابال کر پیا جائے تو اس کے فوائد میں اضافہ ہو جاتا ہے اور اس طرح بہت سی بیماریوں سے نجات مل سکتی ہے۔
اگر تلسی اور دودھ کا باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو اس مسئلے کو جڑ سے ختم کیا جا سکتا ہے۔
درد شقیقہ سے نجات کے لیے تلسی کے پتوں کو دودھ میں ابال کر روزانہ پئیں، آہستہ آہستہ نصف سر کا درد جاتا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سردرد کی ایک عام وجہ جسے بہت کم لوگ جانتے ہیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News