Advertisement
Advertisement
Advertisement

سائنسدانوں نے گرمی سے بچاؤ کا توڑ نکال لیا

Now Reading:

سائنسدانوں نے گرمی سے بچاؤ کا توڑ نکال لیا

محکمہ موسمیات نے رواں سال درجہ حرارت میں معمول سے زیادہ اضافے کا امکان ظاہر کردیا جس کی وجہ سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ماہرین نے موسم گرما میں گرمی سے بچنے کیلیے ایسا خیمہ بنایا ہے جو صرف ایک گیلن پانی سے ایئرکنڈیشنڈ خیمے میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

کنیکٹکٹ یونیورسٹی میں توانائی کے شعبے کے انجینیئر ال کسانی کی جانب سے ایک خاص کپڑے سے بنائے گئے اس خیمے میں اندر کا درجہ حرارت کو 20 درجے فارن ہائٹ یا منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کیا جا سکتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ خیمے کو 24 گھنٹے تک سرد رکھنے کے لیے صرف ایک گیلن یا پونے چار لیٹر پانی درکار ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سائنسدانوں نے شہروں میں گرمی کو کم کرنے کا آسان حل پیش کر دیا

Advertisement

بالخصوص اسے دور افتادہ اور گرم علاقوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے جہاں بجلی نہیں ہوتی اور گرمی قیامت ڈھاتی ہے۔

اس کے علاوہ آفت، موسمیاتی تبدیلیوں اور فوجی مقاصد کے لیے بھی یہ ایک بہت موزوں ایجاد ہے۔

اس خیمے کی تیاری میں خاص کپڑا استعمال کیا گیا ہے جس میں ٹائٹانیئم کے نینو ذرات ملائے گئے ہیں جو خیمے کی تہہ میں موجود پانی کو اوپر کی جانب کھینچتے ہیں اور پانی کپڑے سے بخارات بن کر اطراف کو سرد کرتا رہتا ہے اور باہر کی حرارت خیمےکے اندر نہیں آنے دیتا۔

دوسری جانب پانی کے بخارات سے سے اندرونی ماحول کو سرد رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اس سال کتنی گرمی پڑے گی؟ محکمہ موسمیات نے بُری خبر سنادی

واضح رہے کہ اس کے لیے بجلی یا گیس کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ یہ شمسی توانائی سے کام کرتا ہے۔

Advertisement

اسے بنانے کے لیے فطرت سے رہنمائی لی گئی ہے اور پودوں میں پانی جذب کر کے خود کو ٹھنڈا رکھنے کے عمل کا بغور مطالعہ کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر