Advertisement
Advertisement
Advertisement

کاجو کو غذا میں شامل رکھنے کے ان حیرت انگیز فائدوں کو بھی جان لیں

Now Reading:

کاجو کو غذا میں شامل رکھنے کے ان حیرت انگیز فائدوں کو بھی جان لیں
کاجو

کاجو کو غذا میں شامل رکھنے کے ان حیرت انگیز فائدوں کو بھی جان لیں

خشک میوہ جات میں شامل تمام ہی گریاں صحت سے بھرپور ہونے کے ساتھ نہایت مزیدار بھی ہوتی ہیں تاہم کاجو کا ذائقہ اور غذائیت سب سے منفرد ہے۔

کاجو کے بارے میں کہاجاتا ہے اس میں چکنائی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو آپ کے وزن بڑھنے کا سبب بن سکتی ہے۔ تاہم اس گری دار پھل میں بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ جسمانی و ذہنی صحت کو برقرار رکھنے اور اس میں بہتری لانے کے لیے بہت مفید ثابت ہوتے ہیں۔ ایک عام اندازے کے مطابق اٹھائیس گرام کاجو میں ایک سوستاون کیلوریز، پانچ گرام پروٹین، بارہ گرام فیٹ، اور ایک گرام فائبرموجود ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کاجو میں میگنیشیم، میگنیز، زنک، فاسفورس، آئرن، زنک، سیلینیم، تھایامین، وٹامن کے، اور وٹامن بی6 بھی پایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خشک میوہ جات سرد موسم سے بچائیں ساتھ وزن بھی گھٹائیں

Advertisement

یہ صحت سے بھرپور میوہ کس طرح آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بناتا ہے جانتے ہیں۔

دل کا محافظ

کاجو جسم میں برے کولیسٹرول جسے ایل ڈی ایل کہاجاتا ہے کوکم کرنے مددفراہم کرتا ہے جبکہ اچھے کولیسٹرول جسے ایچ ڈی ایل کہاجاتا ہے کو بڑھاتا ہے، ایچ ڈی ایل دل سے کولیسٹرول کو جذب کر کے جگر تک پہنچاتا ہے جہاں جگر اسے توڑ دیتا ہے۔

 خون سے متعلق امراض

Advertisement

کاجو کا باقائدگی کے ساتھ استعمال خون کی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

بینائی کی حفاظت

کاجو میں ذی زینتھن نامی پگمنٹ پایا جاتا ہے جو براہ راست ریٹینا کے ذریعے جذب ہوکر اس پر ایک حفاظتی تہہ بناتا ہے جو اسے سورج کی مضر شعاعوں یو وی ریز سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔

جلد کے لیے بہترین

کاجو سے حاصل کیا گیا تیل جلد کے لیے انتہائی بہترین تصور کیاجاتا ہے۔ یہ جلد کے کئی مسائل حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

وزن میں کمی

Advertisement

کاجو میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی کثر مقدار پائی جاتی ہے جو میٹابولزم کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اس طرح جسم میں موجود اضافی چربی کو بطورتوانائی استعمال کرنے میں مدد ملتی ہے۔

Advertisement

غذائی فائبر کا مؤثر ذریعہ

کاجو غذائی فائبرکے حصول کا ایک بہترین ذریعہ ہے، یہ فائبر غذا کو بہتر طریقے سے ہضم کر کے آپ کے پیٹ کو دیر تک بھرا رہنے کا احساس دلاتا ہے جس سے آپ بے وقت کی بھوک سے بچے رہتے ہیں۔

صحت مند بال

کاجو کے تیل میں موجود کاپر جلد اور بالوں کو رنگت دینے والے مرکب میلانن کی پیداوار کو بڑھانے میں مددفراہم کرتا ہے۔ اس طرح جلد اور بالوں کی رنگت بہتر رہتی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر