آج ہم آپکو بتائیں گے کہ آپ کے ہاتھوں کی گرفت صحت کے بارے میں کون سا اہم راز بتاتی ہے۔
ایک حالیہ طبی تحقیق کے مطابق جن افراد کے ہاتھوں کی گرفت کمزور ہوتی ہے، ان کے ڈی این اے کی عمر بہت تیزی سے بڑھتی ہے۔
کمزور گرفت مسلز کی کمزوری کا عندیہ دیتی ہے جو کہ کسی سنگین بیماری کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔
تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہاتھوں کی مضبوط گرفت ہمارے لیے اچھی ہوتی ہے، جو افراد ویٹ لفٹنگ کرتے ہیں ان میں امراض قلب، ہائی بلڈ پریشر اور دیگر دائمی امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پسندیدہ پھل آپ کی شخصیت سے متعلق کون سا اہم راز بتاتا ہے؟ جانیے
ہاتھوں کی گرفت کی مضبوطی سے اوسط عمر کا عندیہ بھی ملتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ ہاتھوں کی گرفت مستقبل کی صحت کے بارے میں پیشگوئی کا سادہ اور طاقتور ذریعہ ہے، یہاں تک کہ جوان اور درمیانی عمر کے افراد کی صحت کی پیشگوئی بھی اس طریقہ کار سے ممکن ہے۔
ماہرین نے بتایا کہ ہاتھوں کی گرفت کو اکثر بڑھاپے کی ایک علامت قرار دیا جاتا ہے مگر حیاتیاتی عمر کو مدِ نظر رکھا جائے تو اس سے مستقبل میں اچھی یا خراب صحت کی پیشگوئی کی جاسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہاتھوں کی رگوں کا ابھرا ہوا ہونا کس بات کی علامت ہے؟ جانیے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
