Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ اسمودی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدددے سکتی ہے

Now Reading:

یہ اسمودی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدددے سکتی ہے
اسمودی

یہ اسمودی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدددے سکتی ہے

غذا اگر صحت بخش ہوتو انسان کئی بیماریوں سے بچا رہتا ہے اسی طرح کچھ غذائیں بھی مختلف امراض میں دوا کا کام کرتی ہیں جیسے بلڈ پریشر کو اعتدال میں رکھنے کے لیے چقندر اور انناس کسی مسیحا سے کم نہیں۔

Advertisement

چقندرآئرن اور وٹامنز سے بھرپورایک ایسی صحت بخش سبزی ہے جو آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ سبزی ارزاں قیمت سارا سال آسانی سے دستیاب ہوتی ہے اس میں اینٹی آکسیڈنٹس کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جوخلیوں کو فری ریڈیکلزسے تحفظ فراہم کر کے کئی امراض سے بچاتا ہے۔

اسی طرح قدرت نے انناس کو منفرد ذائقہ کے ساتھ حیرت انگیز خواص سے نوازاہے، اس میں کئی صحت بخش اجزاء جیسے فائبر، فاسفورس، کیلشیم، وٹامن اے، سی اور پوٹاشیم وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو آپ کو صحت مند اور توانا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

تاہم جب ان دونوں کے ملایا جاتا ہے تو ان کی افادیت مزید بڑھ جاتی ہے جو بلڈ پریشر کو اعتدال میں رکھنے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔

چقندر میں موجود غذائی نائٹریٹس ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے کے لیے کارآمد ہے یہ خون کی شریانوں کو پھیلانے اور خون کے بہاؤ کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پوٹاشیم اور میگنیشیم سے بھرپورہوتا ہے۔

پائن ایپل بیٹ اسموتھی

اجزاء:

1 کپ ونیلا بادام کا دودھ

1½ کپ انناس کے ٹکڑے

Advertisement

½ کپ تازہ نارنگی کا رس

½ کپ ابلا ہوا چقندر

¼ کپ اجوائن کے پتے

ہدایات:

 تمام اجزاء کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں۔

 نوٹ: ہائی بلڈ پریشر کے مریض اور حاملہ خواتین اس اسمودی کو استعمال کرنے سے قبل اپنے معالج ضرور رابطہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر