
دنیا کی بڑی آبادی نیند کی کمی کا شکار ہے جس کے لیے وہ کئی طرح کی ادویات کا استعمال بھی کرتی ہیں تاہم گھر میں موجود کچھ مصالحوں کا استعمال کرتے ہوئے نیند کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
ہر ایک کو تھکا دینے والے دن کے بعد رات کی پرسکون نیند کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ دوسرے دن کے لیے تیار ہوسکیں۔ نیند آپ کو ذہنی اور جسمانی مشقت سے صحت یاب ہونے میں مدد دیتی ہے۔ درحقیقت، مناسب مقدار میں نیند حاصل کرنا مجموعی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آٹزم میں مبتلا بچوں کی نیند بہتر بنانے میں مددگار سائنسی طریقہ
دنیا بھر میں کئی مطالعات سے یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ ایک شخص کو مناسب کام کرنے کے لیے اوسطاً سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن بہت سے لوگ رات کو بھرپور نیند نہیں لے پاتے اس طرح وہ دوسرے دن تھکاوٹ اور سستی کا سامنا کرتے ہیں۔
امریکن اکیڈمی آف سلیپ میڈیسن کے مطابق، تین میں سے ایک بالغ کو کبھی کبھار بے خوابی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تو اس کے لیے کون سا طریقہ اختیار کیا جائے جو بہتر نیند کا ضامن ہو ماہرین صحت کچھ مصالحوں کو نیند کے لیے مفید قرار دیتے ہیں یہاں پر ان ہی کا ذکر کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی اسے کیسے استعمال کیا جائے بتایا جارہا ہے۔
زیرہ
زیرہ ممکنہ طور پر نیند لانے میں سب سے مؤثر ثابت ہوتا ہے یہ نظام انہضام، میٹابولزم کو فروغ دینے اور ایسڈ ریفلوکس کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔ زیرہ میں موجود تیل سکون آور خصوصیات رکھتا ہے یہ تناؤ اور اضطراب کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے جو بے خوابی کی دو انتہائی عام وجوہات ہیں۔ آپ اپنے اعصاب کو آرام دینے اور اچھی نیند لینے کے لیے رات کو زیرے سے بنی چائے کا استعمال کریں۔
جائفل
جائفل کے تیل کو ایک سکون آور کے طور پر جانا جاتا ہے جو اعصاب کو پرسکون کرنے میں مدد کرتا ہے اور جسم کو تناؤ سے نجات دلاتا ہے۔ اس سے نیند کو مؤثر طریقے سے لانے اور نیند کے معیار کو بھی بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ آپ ہلدی دودھ میں ایک چٹکی جائفل ڈال کر سونے سے پہلے پی سکتے ہیں۔
پودینہ
پودینا بھی پرسکون خصوصیات کے لیے جانا جاتا ہے یہ تناؤ اور اضطراب کو دور کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ پودینہ میں موجود مینتھول پٹھوں کو آرام پہنچاتا ہے اس طرح آرام سے سونے میں مدد ملتی ہے۔ سونے سے پہلے ایک کپ پودینے کی چائے پینے سے رات کی نیند کا لطف اٹھایا جاسکتا ہے۔
سونف
سونف میں سکون بخش خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں جو آپ کے ہاضمے اورآپ کے پٹھوں کو آرام دینے میں مدد دیتی ہیں۔ اس سے رات کی نیند کو بہتر بنایا جاسکتا ہے اور بے خوابی کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ اس لیے ماہرین اکثر رات کو سونے سے پہلے ایک گلاس سونف کا پانی پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News