
پیٹ پر جمی چربی سے پریشان ہیں؟ تو غذائیں استعمال کریں
وزن کم کرنا نئے سال کی مقبول ترین قراردادوں میں سے ایک ہے، کیونکہ صحت مند رہنے کے لیے وزن کواعتدال میں رکھنا نہایت ضروری ہے جو کہ ایک مشکل کام ہے۔
جسم کے دیگر حصوں کے کی نسبت پیٹ پر جمی چربی کو کم کرنا سب سے مشکل مرحلہ تصور کیاجاتا ہے کیونکہ یہاں سے وزن کو کم کرنے کے لیے بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم ماہرین کچھ غذاؤں کو اس ضمن میں مفید قرار دیتے ہیں جوپیٹ پر جمی چربی کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا موٹاپا اور تناؤ بھوک کو متاثر کر سکتا ہے؟ سائنس کیا کہتی ہے
اجوائن
ماہرین کے مطابق اجوائن ہاضمہ کوبہتر بناکر غذا کے جذب ہونے کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے اس طرح غذا ہضم ہونے کی وجہ سے چکنائی کی صورت میں جمع نہیں ہوتی۔ اور وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
مونگ کی دال
بہت سے ماہرین چکنائی سے بھرپور غذاؤں کو کھانے کے بجائے مونگ کی دال کو غذا میں شامل رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ یہ وزن کم کرنے کے لیے ایک حیرت انگیز غذا ہے جو پروٹین اور فائبرسے بھرپور ہونے کی وجہ سے آپ کے پیٹ کو بھرا رکھتی ہے۔
لوکی
لوکی ایک نہایت صحت بخش سبزی ہے جو چکنائی سے پاک ہونے کے ساتھ آپ کو ہائیڈریٹ بھی رکھتی ہے جبکہ یہ وزن کو کم کرنے میں بھی اپنی مثال نہیں رکھتی۔
دلیہ
پروٹین سے بھرپور اور کم چکنائی لیے دلیہ آپ کو صحت کے لیے تمام ضروری غذائیت فراہم کرتا ہے جبکہ یہ پیٹ کی چربی کو کم کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر آپ وزن کم کرنے کے خواشمند ہیں تو ان 3 غذاؤں سے پرہیز کریں
چھاچھ
چھاچھ جسے انگریزی میں بٹر ملک کہاجاتا ہے ہاضمہ کوصحت مند رکھنے کے ساتھ آنتوں کو متحرک رکھتی ہے جبکہ یہ وزن اور پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔
دہی
دہی پروبائیوٹکس کے حصول کا ایک مؤثر ذریعہ ہے جو نظام انہضام کو بہتر بناتے ہیں اس طرح کھانا بہتر انداز میں ہضم ہوتا ہے جس کے نتیجے میں وزن نہیں بڑھتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News