Advertisement
Advertisement
Advertisement

چاندی ضدی بیکٹریا کے خلاف اینٹی بایوٹک کی افادیت کوکئی گناہ بڑھا دیتی ہے، تحقیق

Now Reading:

چاندی ضدی بیکٹریا کے خلاف اینٹی بایوٹک کی افادیت کوکئی گناہ بڑھا دیتی ہے، تحقیق
اینٹی بایوٹکس

چاندی ضدی بیکٹریا کے خلاف اینٹی بایوٹک کی افادیت کوکئی گناہ بڑھا دیتی ہے، تحقیق

فلوریڈا یونیورسٹی کے تحت کی جانے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق چاندی کے نینو پارٹیکلز اور اینٹی بائیوٹکس کا مجموعہ اینٹی بائیوٹک کے خلاف مزاحمت رکھنے والے بیکٹیریا سے لڑنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

Advertisement

یعنی سلور نینو پارٹیکلز سخت بیکٹیریا سے لڑنے کے لیے اینٹی بایوٹک کو فروغ دیتے ہیں۔ تاہم محققین کو امید ہے کہ یہ دریافت کواینٹی بائیوٹک کے خلاف مزاحمت رکھنے والے انفیکشن کے علاج میں مؤثر ثابت ہوگی واضح رہے کہ ہر سال عالمی سطح پر ایک ملین سے زیادہ افراد ان انفیکشن  کے نتیجے میں مختلف امراض میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

چاندی کو صدیوں سے اس کی اینٹی مائیکروبائل خصوصیات کی وجہ سے مختلف امراض میں علاج کی غرض سے استعمال کیاجاتا رہاہے تاہم یہ پہلا موقع ہے جس میں چاندی کے باریک ذرات کو خلوی سطح پربیکٹیریا سے لڑنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے اس طرح علاج کی ایک نئی راہ ہموار ہوئی ہے۔

فرنٹیئرز ان مائیکرو بایولوجی میں شائع ہونے والی اس نئی تحقیق میں، محققین نے یہ جاننے کے لیے کہ آیا تجارتی طور پر دستیاب چاندی کے نینو پارٹیکلز اینٹی بائیوٹکس کی طاقت کو بڑھاتے ہیں اور ان ادویات کو ان بیکٹیریا کے مقابلہ کرنے کے قابل بناتے ہیں جو ان کے لیے تیارکی گئی ہیں۔

فلوریڈا یونیورسٹی اور انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ اینڈ ایگریکلچرل میں مائکرو بایولوجی اور سیل سائنس ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر اور اس تحقیق کے سینئر مصنف ڈینیئل سیز کا کہنا ہے کہ اس مقصد ے لیے انہوں نے چاندی کے نینو پارٹیکلز اور بروڈ اسپیکٹرم اینٹی بائیوٹکس کی ایک عام کلاس امینوگلیکوسائیڈز کو ایک ساتھ ملا کرتجزیہ کیا۔

Advertisement

براڈ اسپیکٹرم اینٹی بائیوٹکس سے مراد ایسی اینٹی بایوٹکس ہیں جو دو بڑے بیکٹیریل گروپس گرام پازیٹیو اور گرام نیگیٹو یعنی بیماری پیدا کرنے والے بیکٹیریا کی ایک وسیع رینج کے خلاف کام کرتی ہیں یہ دوائیں اس وقت استعمال کی جاتی ہیں جب بیکٹیریل انفیکشن کا شبہ توہو لیکن بیکٹیریا کا گروپ معلوم نہیں ہو یہی وجہ ہے کہ اسے براڈ اسپیکٹرم اینٹی بائیوٹکس کہاجاتا ہے

جب امینوگلیکوسائیڈزکو چاندی کے نینو پارٹیکلز کی تھوڑی سی مقدار کے ساتھ ملایا گیا تو بیکٹیریا کو روکنے کے لیے درکار اینٹی بائیوٹک کی مقدار 22 گنا کم استعمال ہوئی۔

Advertisement

اس کا مطلب یہ ہے کہ اینٹی بایوٹک کی قلیل مقدار چاندی کے نینو پارٹیکلز کے ساتھ مل کر دوا کو زیادہ طاقتور بناتی ہے۔

اینٹی بایوٹکس ادویات خاص کر امینوگلیکوسائڈز کے کئی مضر صحت اثرات ہوتے ہیں تاہم خوش آئند بات یہ ہے چاندی کے نینو پارٹیکلز کے استعمال سے اینٹی بائیوٹک کی مقدار بھی کم استعمال ہوگی، اس طرح علاج کے دوران مضر صحت اثرات بھی کم سامنے آئیں گے۔

محققین کا کہنا ہے کہ پچھلی کئی دہائیوں کے دوران، اینٹی بائیوٹک ادویات کا کثرت سے استعمال کیے جانے کی وجہ سے بیکٹیریا نے ان ادیات کے خلاف مزاحمت پیدا کر لی ہے یہی وجہ ہے کہ ان  روایتی اینٹی بائیوٹک ادویات کی تاثیر اب کم ہوگئی ہے، تاہم مطالعہ کے نتائج کے مطابق چاندی کے نینو پارٹیکلزکے استعمال سے ان ادویات میں سے کچھ کی تاثیر کوبڑھانے میں مدد ملی ہے۔

اگرچہ اینٹی بائیوٹکس بنیادی طور پر بیکٹیریا کو نشانہ بناتی ہیں، لیکن وہ انسانوں اور جانوروں کے خلیوں کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ تاہم محققین نے اس بات کی  تصدیق کی ہے کہ چاندی کے نینو ذرات اینٹی بائیوٹک کو غیر بیکٹیریل خلیوں کے لیے نقصان دہ نہیں بناتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر