
رمضان المبارک میں کھجور کھانے کے حیران کن فوائد؛ جانیے
کھجور کھانا سنتِ نبویﷺ ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ رمضان کے علاوہ عام دنوں میں بھی روزانہ کھجور کھانا صحت کے لیے کتنا فائدہ مند ہے؟
طبی ماہرین کے مطابق کھجوروں میں کاربن موجود ہوتا ہے جو ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔
ایک اور طبی تحقیق کے مطابق کھجور میں موجود منرلز جیسے فاسفورس، پوٹاشیم، کیلشیئم اور میگنیشم ہڈیوں کو مضبوط بناکر ہڈیوں کے بھربھرے پن جیسے امراض سے محفوظ رکھتے ہیں۔
ہڈیوں میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو کہ نظام ہاضمہ کے مناسب افعال کے لیے بہت ضروری جز ہے۔
فائبر کے استعمال سے قبض کی روک تھام ہوتی ہے جبکہ آنتوں کی سرگرمیاں تیز ہوتی ہیں۔
برٹش جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ روزانہ کھجور کھانے کے عادی ہوتے ہیں، ان کا نظام ہاضمہ دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ بہتر کام کرتا ہے۔
فائبر، پوٹاشیم، میگنیشم اور وٹامنز کی موجودگی کھجور کو بہترین پھل بناتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کھجور میں یہ چیز ملا کر کھائیں اور خون کی کمی کو پورا کریں
کھجور میں موجود شکر اور گلوکوز جسم کو فوری توانائی فراہم کرتے ہیں۔
کھجور معدے میں نقصان دہ بیکٹیریا کی مقدار کم کرتی ہے جن کا آنتوں میں پھیلنے کا خطرہ ہوتا ہے۔
کھجوریں موسمی الرجی سے متاثر ہونے والے افراد میں ورم کا خطرہ کم کرتی ہیں۔
کھجور جسمانی وزن میں کمی لانے میں بھی مدد دیتا ہے، اس میں موجود فائبر پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھتا ہے۔
ایک سائنسی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کھجور گردوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔ کھجوروں میں موجود کچھ اجزا خون میں کریٹینائن کو کم کرتے ہیں جن کی بڑھی ہوئی مقدار گردوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔
جو مائیں دورانِ حمل کھجور کھانے کو معمول بنالیں ان میں فطری طریقے سے زچگی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کھجور میں کئی اقسام کے کیمیکل پائے جاتے ہیں جو اس عمل میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ کیمیائی اجزا بچے کی پیدائش کے دوران آکسی ٹائسن کی ضرورت کم کرتی ہے۔
کھجور میں وٹامن سی اور ڈی سمیت کئی اہم وٹامن پائے جاتے ہیں جو جلد کو بہتر بناتے ہیں،وٹامن سی اور ڈی ویسے بھی ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں لیکن یہاں یہ جلد کی لچک بڑھاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News