Advertisement
Advertisement
Advertisement

مکئی کا ہر دانہ، صحت کا خزانہ

Now Reading:

مکئی کا ہر دانہ، صحت کا خزانہ
مکئی

مکئی کا ہر دانہ، صحت کا خزانہ

مکئی جسے بھٹا بھی کہا جاتا ہے ایک ایسا صحت بخش اجناس ہے جسے کسی بھی طرح سے استعمال کیا جائے یہ آپ کی صحت کو بڑھانے اہم کردار ادا کرتا ہے۔

کارن کے نام سے مشہور یہ اناج دنیا بھرمیں سب سے زیادہ کھائی اور اگائی جانے والی ایک اہم ترین غذا ہے۔ اس کی کئی اقسام ہیں جبکہ یہ مختلف رنگوں میں پیدا ہوتا ہے۔

چونکہ مکئی قدرتی طور پر گلوٹین سے پاک ہوتا ہے، اس لیے اسے گندم کی جگہ استعمال کرنا اچھا انتخاب ہے۔ یہ اہم وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو آپ کے لیے کئی طرح سے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: باجرہ کے ایسے صحت بخش فائدے جو آپ نہیں جانتے

میٹھا ذائقہ لیے مکئی آنتوں کی صحت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے ساتھ ہی اس میں موجود صحت بخش اجزاء  کینسر، امراض قلب اور ٹائپ 2 ذیابیطس جیسی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

Advertisement

مکئی میں موجود فائبرسے آپ کا پیٹ دیر تک بھرا رہتا ہے جس سے آپ بے وقت کی بھوک سے بچیں رہتے ہیں۔

یہ ہاضمے کو بہتربنانے اور صحت مند بیکٹیریا کی افزائش کوبڑھاتا ہے، جو بڑی آنت کے کینسر سے بچانے میں مدد کر سکتا ہے۔

مکئی وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے یہ ایک اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو خلیات کوفری ریڈیکلز کے نقصان سے بچانے میں مدد کرتا ہے زرد مکئی کیروٹینائڈز لیوٹین اور زیکسینتھین کے حصول کا مؤثر ذریعہ ہے، جو آنکھوں کی صحت کے لیے مفید تصور کیاجاتا ہے۔ مکئی میں میگنیشیم اور پوٹاشیم جیسے معدنیات کے ساتھ وٹامن بی، ای اور کے کی بھی تھوڑی مقدارموجود ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جامنی مکئی کے حیرت انگیز فوائد جنہیں جاننا آپ کے لیے نہایت ضروری ہے

Advertisement

مکئی کے فوائد جاننے کے بعد اب اس کے مختلف انداز سے استعمال کا بھی جائزہ لیتے ہیں تو اس ضمن میں سب سے پہلے بات کی جائے پاپ کارن کی۔

پاپ کارن

کہیں سفر پر جانا ہویا فلم دیکھنا ہو پاپ کارن کے بغیرکچھ کمی سے محسوس ہوتی ہے  اگرمکئی کو خشک کرلیا جاتا ہے تو اسے مزیدر پاپ کارن بنتے ہیں جو کم کیلوریز مگر فائبر سے ہوتے ہیں وزن کم والے افراد کے لیے یہ کسی نمت سے کم نہیں جبکہ یہ ایک صحت بخش اسنیکس کے طور پر استعمال کئے جاتے ہیں۔

کارن فلور

Advertisement

خشک کارن کو پیس کر اس کا آٹا تیار کیاجاتا ہے جسے کارن فلور کہاجاتا ہے یہ عموماً سوپ کو گاڑھا کرنے کے لیے استعمال کیاجاتا ہے ساتھ ہی بیکری کی مصنوعات میں اس کا کثرت سے استعمال کیاجاتا ہے۔

بے بی کارن

بے بی کارن کو مختلف پکوانوں میں بطور سسبزی کے استعمال کیاجاتا ہے۔ جس سے اس کی غذائیت میں کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے۔ جبکہ کارن سوپ دنیا بھر میں مقبول ترین سوپ ہے۔

کارن آئل

اس سے حاصل کیاجانے والا تیل انتہائی صحت بخش ہوتا ہے جو کئی پکوانوں کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔ وٹامن ای اور دیگر صحت بخش غذائی اجزاء کی بدولت یہ دل کو صحت مند رکھتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر