
میتھی دانہ کو پانی میں بھگو کر استعمال کرنے کے فوائد
برسوں سے میتھی دانہ کو بطور غذا اور بہت سے طبی فوائد حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
آج ہم آپ کو میتھی دانہ کو پانی میں بھگو کر استعمال کرنے کے فوائد بتائیں گے۔
میتھی دانہ میں ریشہ، پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، آئرن، میگنیز اور میگنیشم کے علاوہ نیوٹرا سیوٹیکل بھی پایا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ اس میں وٹامن اے، وٹامن بی 2، وٹامن سی، نکوٹنک ایسڈ اور نیاسن بھی موجود ہوتا ہے۔
میتھی دانے کے فائدے
شوگر کے مریضوں کیلئے مفید
ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ افراد جو ٹایپ 1 ذیا بیطس میں مبتلا تھے۔ انہوں نے دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے میں میھتی دانے کا 50 گرام پاؤڈر لیا اور ایک ہفتے بعد ان کی بلڈ شوگر میں کمی نظر آئی۔
پیٹ کی چربی کا خاتمہ
ایک چمچ میتھی دانہ ایک گلاس پانی میں بھگو دیں اور صبح اٹھ کر نہار منہ پانی پی لیں اور دانے چبا کر کھائیں۔ اس سے پیٹ کی چربی تیزی سے پگھلے گی۔
بالوں کی مضبوطی
جو تیل آپ سر میں لگاتے ہیں اس میں ایک چمچ ثابت میتھی دانہ ڈال دیں اور پڑا رہنے دیں۔ اس تیل کا استعمال بالوں کو خوبصورت اور مضبوطی دے گا۔ بال جھڑنا بند ہوجائیں گے اور سیاہ بھی ہوجائیں گے۔
چہرے پر نکلے دانوں سے نجات
میتھی دانے کا پانی بنا کر روئی کی مدد سے چہرے پر لگانے سے ایکنی اور دانوں سے نجات ملتی ہے۔ میتھی دانہ جراثیم کش ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News