آج ہم آپکو بتائیں گے کہ فضائی سفر انسانی صحت پر کیا اثر ڈالتا ہے۔
جہاز کا سفر کس کو پسند نہیں ہوتا ہر شخص یہی چاہتا ہے کہ وہ کم از کم ایک بار جہاز کا سفر ضرور کرے کیونکہ اس کا سفر ٹرین، بس اور دیگر گاڑیوں سے کافی مختلف ہوتا ہے۔
بیشتر افراد نے جہاز کا سفر کیا بھی ہوگا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ طویل دورانیے کا فضائی سفر انسانی صحت پر کیا اثر ڈالتا ہے؟ ہم میں سے اکثر افراد کو معلوم ہی نہیں ہوگا کیونکہ شاید ہی کسی نے یہ جاننے کی کوشش کی ہو تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
کئی کئی گھنٹوں تک طویل دورانیے کے فضائی سفر انسانی صحت پر کافی بُرا اثر ڈالتے ہیں جس میں سے ایک عام مسئلہ ڈی ہائیڈریشن ہے۔
اسی طرح طویل اور مسلسل سفر کے دوران حلق، ناک اور جلد کی خشکی کا مسئلہ بھی ہو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جہاز کی کھڑکی میں سوراخ کیوں ہوتا ہے؟ اہم راز جانیے
انتہائی بلندی پر اڑنے والے جہاز میں سفر کے دوران خشکی کا خطرہ اس لیے بھی زیادہ ہو جاتا ہے کہ آپ کے جسم کے لیے فضا میں موجود مرطوب اجزا بہت نیچے رہ جاتے ہیں، یہ نمی والے اجزا زمین کے قریب کی ہوا میں موجود ہوتے ہیں۔
بہت زیادہ بلندی پر موجود ہوا میں نمی کی مقدار کم ہوتی ہے اس لیے ایسے سفر کے دوران آپ کو معمول سے کہیں زیادہ پانی پینے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔
طویل اور مسلسل فضائی سفر کے دوران کانوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے اور نیند بھی پوری نہیں ہوتی کیونکہ جہاز کے کیبن میں ہوا کا دباؤ جب بدلتا ہے تو اس کا ہمارے جسم میں موجود ہوا پر بھی اثر پڑتا ہے۔
جب جہاز زیادہ اوپر جاتا ہے تو ہوا کا دباؤ کم جبکہ اس کے برعکس حالت میں زیادہ ہو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بعض ٹی شرٹ میں وی کی شکل کیوں بنی ہوتی ہے؟ دلچسپ وجہ جانیے
اس صورت میں کانوں اور سر میں درد کے علاوہ ہاضمے کے نظام میں بھی خرابی پیدا ہو سکتی ہے۔
یہ بھی ممکن ہے کہ ایسے سفر کے دوران آپ معمول سے زیادہ اونگھتے رہیں کیونکہ بہت زیادہ بلندی پر جسم آکسیجن کی مطلوبہ مقدار جذب کرنے میں مشکل کا شکار رہتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
