Advertisement
Advertisement
Advertisement

آنکھوں کے گرد رنگت گہری ہونے کی اصل وجہ بھی جان لیں۔

Now Reading:

آنکھوں کے گرد رنگت گہری ہونے کی اصل وجہ بھی جان لیں۔
آنکھیں

آنکھوں کے گرد رنگت گہری ہونے کی اصل وجہ بھی جان لیں۔

آنکھیں کتنی ہی خوبصورت کیوں نہ ہو اگر اس کے ارد گرد کی رنگت گہری ہوجائے تو یہ چہرے کے حسن کوماند کر دیتی ہے۔ دیکھا گیا ہے آنکھوکے پپوٹوں کی رنگت چہرے کی جلد کی نسبت کافی گہری ہوجاتی ہے جس سے چہرہ تھکا ہوا اور مضطرب محسوس ہوتا ہے۔

Advertisement

یہ عموماً نیند کی کمی، جلدی الرجی، حمل، جینیات، ادویات کا استعمال، سورج کی مضر شعاعیں، غیر صحت مند طرز زندگی اور عمر رسیدگی کی وجہ سے جنم لینے لگتے ہیں۔

آنکھوں کے گرد جلد کی رنگت کا گہرا ہونا کوئی خطرے کی بات نہیں ہے لیکن یہ بنیادی صحت کے مسائل کی نشاندہی کر سکتی ہے یہاں تک کہ خود اعتمادی کو کم کرنے کا باعث بن بھی سکتی ہیں۔

اس کے لیے ضروری ہے کہ جلد کو ہائیڈریٹ رکھا جائے ہائیڈریٹ رہنا آپ کی مجموعی صحت اور  جلد کی تندرستی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ سوتے وقت سر کو اونچا کرنا بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

جبکہ اس کے لیے کچھ قدرتی علاج بھی اس ضمن میں کار گر ثابت ہوں گے جو یہاں پیش کئے جارہے ہیں۔

ٹماٹر

ٹماٹر ایک مقبول قدرتی علاج ہے اس کا مسلسل استعمال کرنے سیاہ دھبوں کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں جلد کی رنگت نکھارنے میں والے بلیچنگ اجزاء موجود ہوتے ہیں ان سیاہ حلقوں کو کم کرنے کے لیے ٹماٹر اور لیموں کا رس ایک ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آپ ٹماٹر کا ایک ٹکڑا براہ راست ہر آنکھ پر 10 منٹ کے لیے رکھ سکتے ہیں۔ بہترین نتائج کے لیے ہفتے میں تین باراس عمل کو دہرائیں۔

Advertisement

کھیرا

کھیرے کے ٹکڑے آنکھوں کے گرد گہری رنگت کو صاف کرنے میں اپنی مثال نہیں رکھتےکیونکہ ان میں جلد کو ہلکا کرنے کے ساتھ تیزابی خصوصیات بھی ہوتی ہیں جو آنکھوں کے گرد گہری رنگت کو دور کرنے میں مدد کرتی ہیں۔  ٹماٹر کے ٹکڑوں کی طرح، آپ کھیرے کے ٹکڑوں کو 10 سے 15 منٹ تک اپنی آنکھوں پر رکھ سکتے ہیں۔

 ٹی بیگز

سبز اور کالی چائے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس سوزش اور رنگت کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ دواستعمال شدہ ٹی بیگز کو دو گھنٹے کے لیے فریج میں رکھنے کے بعد انہیں 15 منٹ کے لیے آنکھوں پررکھیں ساتھ ہی پلکوں پر بادام کے تیل کا مساج بھی کریں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر