Advertisement
Advertisement
Advertisement

سائنسدانوں نے شہروں میں گرمی کو کم کرنے کا آسان حل پیش کر دیا

Now Reading:

سائنسدانوں نے شہروں میں گرمی کو کم کرنے کا آسان حل پیش کر دیا
درخت

سائنسدانوں نے شہروں میں گرمی کو کم کرنے کا آسان حل پیش کر دیا

بارسلونا انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ کے تحت کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ شہروں میں مزید درخت لگاکر ہزاروں جانیں بچائی جاسکتی ہے جنہیں گرم موسم کی وجہ صحت کے خطرات لاحق ہیں۔

Advertisement

درخت انسانی زندگی کی بقا کے ضامن ہیں ان کی موجودگی نہ صرف ہوا کے معیار کو بہتر بناتی ہے بلکہ گرمی کی شدت کو کم کرکے آپ کو صحت مند رکھتی ہے۔

یہی وجہ ہے دنیا بھر کے سائنسدان شہروں میں شجرکاری کی اہمیت پر زور دے رہیں ہیں۔

بارسلونا انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ  کے ایک محقق اور اس تحقیق کے مرکزی مصنف تمارا ایونگ مین نے کہا کہ یہ مطالعہ شہروں میں زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے قبل از وقت اموات کی تعداد کو پیش کرنے والا پہلا مطالعہ ہے جسے درختوں کی تعداد میں اضافے سے روکا جا سکتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ موسم گرما کے درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے شہری علاقوں میں زیادہ درخت لگانے سے گرم موسم اور گرمی کی لہروں سے براہ راست منسلک اموات میں ایک تہائی کمی واقع ہوسکتی ہے۔

اس تحقیق میں یورپ کے 93 شہروں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تھا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ شہر میں درختوں کو 30 فیصد تک بڑھانا مقامی طور پر 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم کر دے گا۔

نتائج کے مطابق 2015 کے دوران 93 یورپی شہروں میں زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے ہونے والی 6700 قبل از وقت اموات میں سے ایک تہائی کو روکا جا سکتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  شہری ماحول میں زیادہ درجہ حرارت صحت کے کئی مسائل سے منسلک ہے۔ یہ اضافی گرمی بنیادی طور پر پودوں کی کمی، ائر کنڈیشنگ سسٹم سے نکلنے کے ساتھ ساتھ گہرے رنگ کے تعمیراتی مواد کی وجہ سے ہوتی ہے جو گرمی کو جذب کرلیتے ہیں۔ جبکہ موسمیاتی تبدیلی نے پہلے ہی اس مسئلے کو بڑھا دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پچھلے سال یورپ نے ریکارڈ گرمی دیکھی۔

یہ بھی پڑھیں: شدت والی ورزش کے بعد پٹھوں کی بہتر صحت کے لیے اس غذا کا استعمال کریں

Advertisement

شہروں کے ایسے علاقوں میں درخت لگانا نہایت ضرروی ہے جہاں گرمی زیادہ محسوس ہو تاکہ وہاں کے رہنے والوں کی صحت کو بہتر بنایا جاسکے۔

ابتدائی مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سر سبز مقامات سے صحت کے اضافی فوائد حاصل ہوتے ہیں جیسے امراض قلب، ڈیمنشیا، اور ذہنی پسماندگی کو کم کرنا، نیز بچوں اور بوڑھوں کے علمی استعداد کو بہتر بنانا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر