
کھانے کے بعد سستی اور نیند سے بچنے کے لیے یہ طریقے آزمائیں
کھانے کے بعد نیند آنا ایک عام رویہ ہے جس کا سامنا سب ہی کرتے ہیں، ایسا عموماً دوپہر کے کھانے کے بعد زیادہ محسوس کیاجاتا ہے۔ اس ضمن میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ بلڈ پریشر میں اچانک آنے والی تبدیلی ہے۔
جبکہ اکثر میٹھی اشیا کھانے کے بعد بلڈ شوگر کی سطح میں اچانک اضافہ ہوتا ہے اور پھر فوری طور پر کمی بھی آتی ہے جس کے نتیجے میں جسم کو تھکاوٹ کا احساس ہوتا ہے اور یہی تھکاوٹ سستی اور نیند کا سب بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پھل کھانے سے پہلے کھائیں یا بعد میں؟ ماہرین نے بتادیا
ماہرین کے مطابق کچھ ہارمونز بھی اس میں اہم کردارادا کرتے ہیں، کھانے کے بعد اکثر سیروٹونین نامی ہارمون جسے خوشی کا ہارمون بھی کہاجاتا ہے بننے کا عمل تیز ہوجاتا ہے جس سے غنودگی کا احساس بڑھ جاتا ہے۔
یہ ہارمون مزاج اور نیند کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتا ہے اور جب اس کی سطح میں کھانے کے بعد اضافہ ہوتا ہے تو سستی اور غنودگی محسوس ہونے لگتی ہے۔
اس طرح ملازمت پیشہ افراد کے لیے دفتر میں کام کرنا قدرے مشکل ہوجاتا ہے تاہم نیند اور سستی سے بچنے کا مطلب ہر گز یہ نہیں ہے کہ آپ کھانا کھانا چھوڑ دیں، یہاں پر ان کیفیات سے بچنے کے لیے کچھ غذائی مشورے پیش کیے جارہے ہیں جن پر عمل کر کے آپ کھانے کے بعد بھی توانا محسوس کریں گے۔
کھانے کے بعد چہل قدمی کریں
کھانے کے فوراً بعد کام کرنے سے گریز کریں بلکہ اس کے لیے سیٹ پر بیٹھنے کے بجائے تیز قدموں سے چہل قدمی کریں یا سیڑھیاں چڑھیں، یہ چھوٹی سی ورزش آپ میں تونائی کو مزید بڑھا دے گی۔
چیونگم
چیونگم چبانا مددگار ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اسے چبانے سے آپ مستقل حرکت میں رہتے ہیں جس سے مزاج کوفروغ ملتا ہے کم ازکم پانچ منٹ تک پودینے کے فلیور کی چیونگم کو چبانے سے آپ خود کو دوبارہ توانا محسوس کریں گے۔
پانی پیئیں
جسم میں پانی کی کمی تھکاوٹ، برے مزاج اور ارتکازمیں کمی کا سبب بنتی ہے، تو دن بھرمیں پانی کی مناسب مقدار پینے کو یقینی بنائیں۔
جنک فوڈ سے پرہیز
پروسیسڈ غذاؤں سے پرہیزکریں اس کی جگہ آئرن سے بھرپور سبز پتوں والی سبزیاں، پروٹین والی غذائیں جیسے انڈا اور مچھلی اور کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور غذائیں جیسے مکمل اناج اور دالیں استعمال کریں۔
غذائی مقدار کو توازن میں رکھیں
سستی اور نیند سے بچنے کے لیے کھانا ایک ساتھ بہت زیادہ مقدار میں کھانے کے بجائے تھوڑی تھوڑی مقدار میں کھائیں اس طرح سستی کی کیفیت سے بچے رہے گے ساتھ ہی خون میں چینی کی سطح بھی اعتدال میں رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: نیند کے طریقہ کار میں چھوٹی سی تبدیلی آپ کو ڈپریشن سے محفوظ رکھ سکتی ہے
چینی اور چکنائی سے بھرپور غذاؤں سے دور رہیں
کوشش کریں کہ میٹھی اور چکنائی سے بھرپور غذاؤں کو کھانے سے گریز کریں جو توانائی میں کمی کا سبب بنتی ہیں۔ اگر آپ میٹھا کھانے کے شوقین ہیں تب بھی چینی سے بنی اشیاء کے بجائے پھل کھانے کو ترجیح دیں۔
غذاؤں پر غور کریں
یہ ضروری ہے کہ دوپہر کے کھانے میں آپ جن غذاؤں کو شامل رکھتے ہیں انہیں کو کھائیں اگر ان میں ایسی غذائیں شامل ہیں جو سستی اور نیند کا سبب بنتی ہیں تو اسے فوری طور پر ترک کر دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News