
خواتین میں اسٹیوپروسس کی اہم وجہ سامنے آگئی
عمر بڑھنے کے ساتھ جسم کے تمام ہی افعال متاثر ہونے لگتے ہیں ان ہی میں ہڈیوں کی کمزور بھی شامل ہے تاہم آلودگی خواتین میں اسٹوپروسس کے عمل کو تیز کر دیتی ہے۔ یہ بات ایک تحقیق کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔
حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق ہوا کی آلودگی کی اعلی سطح اور آسٹیوپوروسس کے ذریعے ہڈیوں کے تیزی سے انحطاط کے درمیان تشویشناک ربط سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کمزور ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد گار غذائیں
اسٹیوپروسس مرد کی نسبت خواتین کو زیادہ متاثر کرتی ہیں یہ ایک ایسی دائمی حالت ہے جو ہڈیوں کو زیادہ نازک بناتی ہے، اورجس سے فریکچرہونے کا امکان بڑھ جاتاہے۔
آسٹیوپروسس کا خطرہ عمر کے ساتھ بڑھتا ہے، اور یہ خاص طور پر پوسٹ مینوپازل خواتین میں عام ہے۔ اس تحقیق میں آلودگی اور اسٹیوپروسس کے درمیان تعلق کو جاننے کے لیے 9041 پوسٹ مینوپاسل خواتین کے گروپ کے 6 سال تک ڈیٹا جمع کیاگیا۔
جبکہ محققین نے اس میں خاص طور پر ہڈیوں کے معدنی کثافت کو نوٹ کیا جو آسٹیوپوروسس اور فریکچر کے خطرے سے بالواسطہ منسلک ہیں۔
محققین نے نائٹرک آکسائیڈ، نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ، سلفر ڈائی آکسائیڈ اور 10 مائیکرو میٹر سے چھوٹی آلودگی یعنی خون کے سرخ خلیے کے قطر سے بھی چھوٹے ذرات کا گھر کے پتوں کو استعمال کرتے ہوئے جائزہ لیا جس سے یہ بات سامنے آئی کہ جیسے جیسے آلودگی بڑھتی گئی، جسم کی ہڈیوں جیسے گردن، ریڑھ کی ہڈی اور کولہے سمیت ہڈیوں کے معدنی کثافت میں کمی آتی گئی۔
نیویارک میں کولمبیا یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے بایومیڈیکل سائنسدان ڈیڈیر پراڈا کا کہنا ہے کہ یہ نتائج اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ہوا کا خراب معیار ہڈیوں کے نقصان کے لیے خطرہ کا عنصر ہو سکتا ہے۔
جبکہ سابقہ تحقیق کے مطابق بدترین فضائی آلودگی اور ہڈیوں کے فریکچر کے زیادہ خطرے کا تعلق وقت کے ساتھ برھنے لگتا ہے۔
اس تحقیق میں خاص طور پر پوسٹ مینوپازل خواتین اور مختلف فضائی آلودگیوں کے بارے میں ڈیٹا کو شامل کیا گیا ہے۔ جس میں خاص طور پر نائٹروجن اور ریڑھ کی ہڈی کے درمیان تعلق سامنے آیا۔
محققین کے مطابق، ہڈیوں کے خلیوں کا انحطاط آکسیڈیٹیو اسٹریس سمیت میکانزم کے ذریعے ہوتا ہے، جہاں ماحول سے زہریلے مالیکیول جسم کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیوپروسس کو شکست دینے میں مددگار ورزشیں
نائٹروجن آکسائڈز، خاص طور پر، ہڈیوں کو نقصان پہنچانے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور یہ کہ ریڑھ کی ہڈی اس نقصان کے سب سے زیادہ حساس مقامات میں سے ایک ہے۔
فضائی آلودگی یقینی طور پر ہڈیوں کے نقصان کا باعث بن رہی ہے تاہم اس کے لیے ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
محققین فضائی آلودگی کو کم کرنے میں کی گئی کوششوں کومزید تیز کرنے کے پر زور دے رہیں ہیں۔ فضائی آلودگی کی نمائش میں بہتری، خاص طور پر نائٹروجن آکسائڈز، پوسٹ مینوپازل خواتین میں ہڈیوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News