
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ کینو پر نمک لگا کر کھانے سے کیا ہوتا ہے۔
کینو غذائی اجزاء اور پانی کے مواد سے بھرا ہوا ہوتا ہے اسی لیے کینو کو مدافعتی نظام کے لیے نعمت سمجھا جاتا ہے۔
اس میں وٹامن سی وٹامن بی 1 سے لے کر وٹامن بی 9 بھی موجود ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ کیلشیم، میگنیشیم، کاپر، ہوٹاشیم، فاسفورس، زنک، سیلینیم، میگنیز، فائبر، آئرن اور وٹامن اے، بی اور ای بھی کینو میں موجود ہوتے ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کینو پر نمک لگا کر کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میٹھے کینو خریدنے کی پہچان کیا ہوتی ہے؟
کینو پر نمک لگا کر کھانے کے بہت سے فائدے ہیں، پہلی بات تو یہ کہ کینو سے کھٹاس اور کڑواہٹ دور کرتا ہے۔
کینو میں وٹامن سی پایا جاتا ہے جو گلے کی خرابی کے لیے بہت مفید ہوتا ہے لیکن اس کا کھٹا ذائقہ گلے میں لگتا ہے جس سے کھانسی ہوسکتی ہے۔
نمک بھی گلا خراب ہونے میں غرارہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، کینو اور نمک کا ایک ساتھ استعمال گلا صاف کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کینو کا جوس پینے کے حیرت انگیز فوائد؛ جانیے
البتہ ہائی بلڈ پریشر کے مریض کینو پر نمک لگا کر کھانے سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News