Advertisement
Advertisement
Advertisement

مونگ پھلی کی الرجی سے بچانے والی دوا تیار

Now Reading:

مونگ پھلی کی الرجی سے بچانے والی دوا تیار
مونگ پھلی

مونگ پھلی کی الرجی سے بچانے والی دوا تیار

شکاگو:ایک نئی تحقیق میں مونگ پھلی سے ہونے والی الرجی کے علاج میں  پولیمر کو استعمال کیاگیا ہے، جو اس الرجی سے بچاسکتا ہے۔

پولیمرایک زنجیر نما مالیکیول جو مونومر سے بنا ہوتا ہے یہ چھوٹے مالیکیول ہوتے ہیں۔ جبکہ یہ قدرتی یا مصنوعی ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ابھی تک اس علاج کو مونگ پھلی سے الرجی رکھنے والے چوہوں پر استعمال کیا گیا ہے جس کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ نئی تحقیق کے مطابق پولیمر چوہوں کو مونگ پھلی کے ردعمل سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: مونگ پھلی کھانے کے یہ 10 فائدے جو آپ کو خوبصورت بنا سکتے ہیں

یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ آنتوں میں گٹ مائیکرو بایوم مدافعتی نظام کی ممکنہ فوڈ الرجی، جیسے دودھ یا مونگ پھلی کو برداشت کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ بعض بیکٹیریا اینٹی جینز کو خون میں داخل ہونے سے روک کر فوڈ الرجی سے بچا سکتے ہیں۔

محققین ان بیکٹیریا کے ذریعے تیار کردہ ایک اہم میٹابولائٹ کو براہ راست آنتوں تک پہنچانے کے لیے ایک خاص قسم کا پولیمیرک مالیکیول بنایا ہے، جہاں یہ آنتوں کی اندرونی سطح کو بحال کرنے میں مدد کرتا ہے اور فائدہ مند بیکٹیریا کو پنپنے دیتا ہے۔

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ یہ پولیمر، جنہیں مائیکلز کہا جاتا ہے، یہ ایک مالیکیول ہے جو براہ راست چھوٹی اور بڑی آنتوں میں کھانے کی الرجی کو روکنے میں مدد کے لیے جانا جاتا ہے۔

Advertisement

جب یہ پولیمر چوہوں کو دیا گیا، تو ان مائیکلز نے بائٹریٹ پیدا کرنے والے کلوسٹریڈیا بیکٹیریا کی کثرت میں اضافہ کیا، چوہوں کو مونگ پھلی کے لیے انفیلیکٹک ردعمل سے بچایا، اور السرٹیو کولائٹس کے ماڈل میں علامات کی شدت کو کم کیا۔

Advertisement

یہ طریقہ کار نہ صرف کھانے کی الرجی اور آنتوں کی سوزش کی بیماری سے بچانے میں مددفراہم کرے گا، بلکہ طرز زندگی میں ہونے والی تبدیلیوں اور اینٹی بائیوٹکس کے زیادہ استعمال کو کم کرنے میں بھی اہم کرادار ادا کرے گا۔

مسئلہ یہ ہے کہ ابھی اسے گولی کے ذریعے استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے تاہم ماہرین پر امید ہیں کہ آنے والے وقت میں یہ کام ممکن ہوسکے گا اور اسے انسانوں کے لیے بھی پیش کیا جاسکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر