
دال کھانا کیوں ضروری ہے؟ ماہرین نے بتادیا
دال دنیا بھر میں سب سے زیادہ پکنے والی ڈش ہے جسے کھانا بہت سے لوگوں کو بےانتہا پسند ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دالیں انسانی صحت کے لیے مفید ہے؟ حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دال انسانی صحت بالخصوص دل کیلئے انتہائی فائدہ مند ہے۔
دالیں، فائبر، وٹامن اور معدنیات کی وجہ سے دل کی صحت کے لئے بہترین ہیں، دالوں میں فولیٹ اور میگنیشیم پائے جاتے ہیں۔
وزن کم کرنے میں مددگار
دال میں کاربوہائیڈریٹ پائے جاتے ہیں جو اسے سپر فوڈ کا درجہ دیتے ہیں، دال کھانے سے جسم کو مطلوبہ مقدار میں اسٹارچ ملتا ہے اور اس سے توانائی کے جلنے کا عمل سست ہوجاتا ہے ایسی حالت میں یہ بھوک کو کنٹرول کرتی ہے پھر آپ کھانا کم کرنے لگتے ہیں اور آہستہ آہستہ وزن بھی کم ہونے لگتا ہے۔
دال دل کی بیماری کے لیے فائدہ مند
مٹر، کابلی چنا اور مونگ کی دال کو روزانہ خوراک میں شامل کریں اس کا باقاعدہ استعمال رگوں میں خراب کولیسٹرول کی مقدار کو کم کرتا ہے جس سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کافی حد تک کم ہوجاتا ہے۔
انسانی خون کو صاف کرنے میں فائدہ مند
ماہرین کا کہنا ہے کہ دالیں انسانی خون کو صاف کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں، ایک پلیٹ روزانہ دال کھانے سے مطلوبہ خوراک کا 37 فیصد آئرن حاصل ہوتا ہے اور دالوں کے استعمال سے پٹھوں کو بھی تقویت ملتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ دالیں کھائیں اور موٹاپا دور بھگائیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News