Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیٹ پھولنے کے مسئلے کا آسان علاج

Now Reading:

پیٹ پھولنے کے مسئلے کا آسان علاج

پیٹ پھولنا کوئی بیماری نہیں ہے اور نا اس کے لئے کوئی عمر مقرر ہوتی ہے۔

اکثر لوگوں کو پیٹ پھولنے کی شکایت ہوجاتی ہے چاہے وہ بڑا ہو یا پھر چھوٹا ہو۔

ایسا تب ہوتا ہے جب انسان بیٹھے رہنے کا عادی ہوجاتا ہے اور کچھ بھی کھانے پینے کے بعد بھی اپنی جگہ سے ہلنا پسند نہیں کرتا ہے۔

تو آج ہم آپ کو پیٹ کی پھولنے کی وجوہات بھی بتائیں گے اور اس سے نجات حاصل کرنے کے مختلف طریقے کار سے بھی آگاہ کریں گے۔

بہت زیادہ فائبر کھانے سے گریز کریں

Advertisement

فائبر کاربوہائیڈریٹ کی ایک ایسی قسم ہے جو نباتاتی غذاؤں میں پائی جاتی ہے اور ہمارا جسم اس غذائی جز کو ہضم نہیں کر پاتا۔

فائبر ہمارے جسمانی افعال جیسے بلڈ شوگر کو ریگولیٹ کرنے اور دیگر کے لیے بہت اہم ہوتا ہے۔

مگر فائبر سے بھرپور غذاؤں کو کھانے کے بعد معدے میں گیس کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔

پھلیوں، دالوں، سیب اور مالٹے جیسے پھلوں، اناج، جو، گوبھی اور ایسی ہی دیگر سبزیوں میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

کسی مخصوص غذا سے الرجی

پیٹ پھولنا اکثر کسی غذا سے الرجی کی علامت بھی ہوتا ہے۔

Advertisement

اس الرجی کے نتیجے میں جسم کے اندر گیس بہت زیادہ بننے لگتی ہے جو معدے اور آنتوں کی نالی میں پھنس جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روزانہ دہی استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار؛ نئی تحقیق آگئی

ایسا اکثر دودھ یا گندم پر مبنی غذاؤں کے کھانے سے ہوتا ہے، ایسا کوئی قابل اعتبار طبی ٹیسٹ تو نہیں جس سے غذائی الرجی کی تشخیص ہوسکے بلکہ کوئی فرد خود یہ اندازہ لگا سکتا ہے کہ کن غذاؤں کو کھانے سے پیٹ پھولنے کا مسئلہ ہر بار ہوتا ہے۔

زیادہ چکنائی والی غذائیں بھی نقصان دہ

چکنائی کسی بھی غذا کا اہم حصہ ہے اور جسمانی توانائی کا ایک اہم ذریعہ بھی۔

ہمارا جسم چکنائی یا چربی کو سست روی سے ہضم کرتا ہے اور اسی کے باعث کچھ افراد کو زیادہ چکنائی والی غذائیں کھانے سے پیٹ پھولنے کے مسئلے کا سامنا ہوتا ہے۔

Advertisement

آرام سے کھانا پینا عادت بنائیں

مشروبات یا کھانے کو بہت تیزی سے جسم کا حصہ بنانے کے نتیجے میں لوگ بہت زیادہ مقدار میں ہوا بھی نگل لیتے ہیں جس کے نتیجے میں گیس کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور پیٹ پھول جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خراب ہاضمے میں کیا کھائیں اور کن غذاؤں سے پرہیز کریں؟ ماہرین نے آگاہ کردیا

اس کے مقابلے میں آرام سے کھانا کھانے یا مشروبات یا پانی پینے سے اس مسئلے سے بچنا آسان ہو جاتا ہے۔

کاربونیٹڈ مشروبات سے بھی گریز کریں

کاربونیٹڈ مشروبات جیسے سافٹ ڈرنکس، انرجی ڈرنکس اور دیگر میں کاربن ڈائی آکسائیڈ موجود ہوتی ہے جو معدے میں اکٹھی ہو جاتی ہے جس سے پیٹ پھول جاتا ہے۔

Advertisement

ان مشروبات کا بہترین متبادل پانی ہے جس سے پیٹ پھولنے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

ادرک سے مدد لیں

ادرک نظام ہاضمہ کے لیے بہترین ہے جس کے استعمال سے معدے میں اضافی گیس کی مقدار کم ہوتی ہے اور پیٹ پھولنے کے مسئلے سے بچنا آسان ہو جاتا ہے۔

چیونگم کھانے سے بچیں

چیونگم چبانے کے دوران لوگ بہت زیادہ مقدار میں ہوا کو نگل لیتے ہیں اور یہ ہوا کچھ افراد میں پیٹ پھولنے کا باعث بنتی ہے۔

کھانے کے بعد ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمیاں

Advertisement

کھانے کے بعد ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمیاں جیسے چہل قدمی کرنے سے پیٹ پھولنے کے مسئلے سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کالے نمک کے ایسے فوائد جن سے اکثریت ناواقف ہے، جانیے

کھانے کے دوران بات نہ کریں

کھانے کے دوران بات کرنے سے ہوا نگلنے کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔

یہ ہوا معدے میں اکھٹی ہو جاتی ہے جس سے پیٹ پھول جاتا ہے، تو خاموشی سے کھانا عادت بنانا بہتر ہے۔

زیادہ نمک کھانے سے گریز کریں

Advertisement

ہمارے جسم کو نمک کی ضرورت ہوتی ہے مگر بیشتر افراد ضرورت سے زیادہ مقدار کو جسم کا حصہ بنالیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونف کی چائے کے ان گنت فوائد، جان کے آپ حیران ہوجائیں گے

اس کے نتیجے میں نمک جسم کے اندر پانی جمع کرنے لگتا ہے جو وقت کے ساتھ مختلف بیماریوں جیسے ہائی بلڈ پریشر کا باعث بن جاتا ہے مگر مختصر المدت بنیادوں پر پیٹ پھولنے کی شکایت کا سامنا ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر