 
                                                      اس بیج کا ہر دانہ، صحت کا خزانہ
پھل سبزیاں، گریاں اور بیج آپ کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں تاہم ان میں کچھ اپنی غذائیت کے اعتبار سے سپر فوڈ کا درجہ رکھتے ہیں ان ہی میں السی کے بیج بھی شامل ہیں۔
السی کے بیج کا شمار ان بیجوں میں ہوتا ہے جو صحت کے لیے حیرت انگیز خواص رکھتے ہیں اس میں موجود اجزاء آپ کی مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شفا بخش السی کا تیل جس کے فائدے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
یہ ایسٹروجن کے حصول کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے، یہ ہارمون جسم کے نظام کو بہتر انداز میں چلانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ یہ ننھے بیج کس طرح آپ کی صحت کی حفاظت کرتے ہیں جانتے ہیں۔
کولیسٹرول
السی کے بیجوں میں زود ہضم فائبر موجود ہوتا ہے جو جسم میں برے کولیسٹرول جسے ایل ڈی ایل کہا جاتا ہے کو کم کر کے بلڈ شوگر کی سطح کو توازن میں رکھتا ہے۔
وزن
السی کے بیج کو غذا میں شامل رکھنے سے آپ کا پیٹ دیر تک بھرا رہتا ہے اس طرح آپ بے وقت کی بھوک سے بچے رہتے ہیں جو وزن بڑھنے کی ایک اہم جہ ہے۔
دل کی صحت
اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی کثیر مقدار خون میں ٹرائی گلیسرائیڈ جو کہ ایک قسم کی چکنائی ہے کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے اس طرح امراض قلب اور فالج کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ ننھے بیج کھائیں اوراومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے صحت بڑھائیں
آنکھوں کی صحت
السی کے بیج اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہوتے ہیں جو آنکھوں کی رگوں کو طاقت ور بنانے میں ایک ضروری عناصر کے طر پر کام کرتے ہیں۔
بہتر نظام انہضام
السی کے بیج کو غذا میں شامل رکھنے سے آنتوں کی صحت بہتر رہتی ہے، اس سپرفوڈ کے استعمال سے آنتیں متحرک رہتی ہیں اس طرح قبض سے نجات ملتی ہے۔
آپ السی کے بیج کو سوپ، سلاد اور اسمودی میں شامل کر کے استعمال کر سکتے ہیں تاہم اس کا زائد مقدار میں استعمال صحت کے لیے نقصاندہ ثابت ہوسکتا ہے اس لیے اسے غذا میں شامل رکھنے سے قبل کسی ماہر غذائیت سے ضرور رابطہ کریں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 