Advertisement
Advertisement
Advertisement

نہ سپلیمنٹس کھائیں، نہ تیل لگائیں، بال بڑھانے کے لیے یہ منفرد طریقہ آزمائیں

Now Reading:

نہ سپلیمنٹس کھائیں، نہ تیل لگائیں، بال بڑھانے کے لیے یہ منفرد طریقہ آزمائیں
بال

نہ سپلیمنٹس کھائیں، نہ تیل لگائیں، بال بڑھانے کے لیے یہ منفرد طریقہ آزمائیں

بال اگر خوبصورت اور گھنے ہو تو شخصیت کو متاثرکن بناتے ہیں تاہم بال اتنے حساس ہوتے ہیں کہ موسم کی تبدیلی سے بھی گرنے لگتے ہیں جبکہ بالوں کے کمزور ہونے کی دیگرعوامل میں غیرمتوازن غذا، نیند کی کمی، اسٹریس اور ماحولیاتی آلودگی بھی شامل ہیں۔

خواتین اور مرد حضرات اکثر بالوں کے گرنے سے پریشان رہتے ہیں اور اس سے نجات کے لیے مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں ماہرین عموماً کمزور بالوں کو مضبوط بنانے کے لیے صحت بخش غذاؤں کے ساتھ تیل کے مساج کا مشورہ دیتے ہیں جو یقیناً کام بھی کرتے ہیں تاہم کچھ ایسے منفرد طریقے بھی ہیں جو بالوں کو گرنے سے بچانے میں ان سب سے زیادہ تیزی سے کام کرتے ہیں ان ہی میں یوگا کی مشق شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موسم سرما میں بالوں کو گرنے سے بچانے کے لیے یہ طریقہ آزمائیں

Advertisement

یوگا کے فائدے صرف آپ کی جلد تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ یہ اس  سے بھی بڑھ کر آپ کے بالوں کو تیزی سے بڑھانے اور گھنا کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ ماہرین اس ضمن میں یوگا کے یہ 5 پوز کو روزانہ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

ڈاؤن ورڈ فیسنگ ڈاگ پوز

یہ پوزدماغ میں خون کی روانی کو بہتر بناکربالوں کے فولیکلز کی طاقت کو بڑھاتا ہے جس سے بال مضبوط ہونے کے ساتھ تیزی سے بڑھنے لگتے ہیں۔

Advertisement

کپال بھاتی

ہارمون کا عدم توازن براہ راست آپ کے اعصابی نظام کو متاثر کرتا ہے، کپال بھاتی جسم سے فاسد ماوں کے خراج کو یقینی بناکراعصاب کو پرسکون رکھتا ہے اس طرح بال تیزی سے گھنے ہوتے ہیں۔

چائلڈ پوز

یہ پوز سر میں خون کی روانی کو بڑھا کر جسم کے کچھ حصوں میں نئے خلیات کی افزائش میں اضافہ کرتا ہے جیسے سر کے فولیکلز جو بالوں کی نشوونما کو بہتر بناتے ہیں۔

Advertisement

کیمل پوز

Advertisement

یہ پوز بھی سر میں خون کی روانی کو بڑھا کر بالوں کی افزائش کو بہتر بناتا ہے ساتھ ہی یہ بالوں کے گرنے کو بھی روکتا ہے۔

شولڈر اسٹینڈ

یہ پوزکرنے سے سر میں خون کی روانی میں اضافہ ہوتا ہے جو بالوں کی نشوونما کو بہتر بنانے کے ساتھ اس کی قدرتی نمی کو بھی برقرار رکھتا ہے اس طرح بال گرنا رک جاتے ہیں اور بال گھنے دکھائی دینے لگتےہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر