Advertisement
Advertisement
Advertisement

اینٹی ڈپریسنٹ ادویات اینٹی بائیوٹکس کی افادیت کوکم کرسکتی ہیں، تحقیق

Now Reading:

اینٹی ڈپریسنٹ ادویات اینٹی بائیوٹکس کی افادیت کوکم کرسکتی ہیں، تحقیق
اینٹی بائیوٹک

اینٹی ڈپریسنٹ ادویات اینٹی بائیوٹکس کی افادیت کوکم کرسکتی ہیں، تحقیق

اسٹریلیا: اضطراب یا تناؤ میں دی جانے والی مختلف ادویات کا استعمال اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کر کے بیکٹریا کی مزاحمت کو بڑھا سکتی ہے یہ بات ایک تحقیق کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔

Advertisement

تناؤ ایک طرح کی پریشانی، خوف اور بے چینی کا احساس ہے، بعض اوقات، دماغ تناؤ سے اتنا مغلوب ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں ذہنی صحت متاثر ہونے لگتی ہے اسی لیے ذہنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اینٹی ڈپریسنٹ تجویز کی جاتی ہیں۔

تاہم حال میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق عام طور پر تجویز کردہ اینٹی ڈپریسنٹس کی ایک رینج اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف بیکٹیریا کی مزاحمت کو بڑھا سکتی ہے۔

اس تحقیق میں محققین نے ڈپریشن، اضطراب کے عوارض اور دیگر نفسیاتی حالات کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی نسخے کی دوائیوں پر توجہ مرکوز کی۔

اس مقصد کے لیے محققین نے 2021 کے دوارن بھیجے گئے 42 ملین سے زائد اینٹی ڈپریسنٹ دوائیوں کے نسخے میں پانچ سب سے عام دوائیوں میں بیکٹیریل مزاحمت کو جانچنے کے لیے منتخب کیا۔

یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ کے آسٹریلین سینٹر فار واٹر اینڈ انوائرمینٹل بائیوٹیکنالوجی کے پروفیسر جیانہوا گو کا کہنا ہے کہ اینٹی بائیوٹکس کا زیادہ استعمال بیکٹیریا کے خلاف مزاحمت کوکم کردیتا ہم اس بات کی تحقیقات کرنا چاہتے تھے کہ کیا دوسری عام دوائیں بھی اس میں کوئی کردار ادا کر رہی ہیں۔

Advertisement

Sertraline، duloxetine، اور fluoxetine  ہم نے ان دوائیوں کا تجربہ کیا یہ اینٹی بائیوٹکس کے خلاف بیکٹیریا کی مزاحمت پر سب سے زیادہ اثر انداز ہوئی۔ ہمارے مطالعے نے ان تینوں سے اینٹی بائیوٹک مزاحمت میں نمایاں اضافہ دکھایا، یہاں تک ان اینٹی ڈپریسنٹ کی قلیل مقدار لینے کے بعد بھی مزاحمت کو نوٹ کیا گیا۔

Advertisement

اس طرح یہ کہا جاسکتاہے اینٹی بائیوٹک کی مزاحمت اینٹی ڈپریسنٹ پر منحصر ہیں، جو کہ اینٹی ڈپریسنٹ کے ذریعے پیدا ہونے والے بیکٹیریا میں آکسیڈیٹیو تناؤ کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔ مزید مطالعات میں اینٹی ڈپریسنٹس دیئے گئے لوگوں کے مائکرو بایوم پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لینے اور ان کے معدے کی خرابی یا بیماریوں کے خطرے کا اندازہ لگانے کی ضرورت ہے۔

پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع ہونے والی اس تحقیق کو آسٹریلین ریسرچ کونسل ڈسکوری پروجیکٹ اور یو کیو فاؤنڈیشن ریسرچ ایکسیلنس ایوارڈز نے مالی اعانت فراہم کی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر