
انڈے کی افادیت سے تو کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا کیونکہ اس میں پروٹین ہوتے ہیں جو جسم کو تقویت بخشتے ہیں۔
ہاف فرائی انڈے میں 92 کیلریز ہوتی ہیں جبکہ ابلے ہوئے انڈے میں 71 کیلریز پائی جاتی ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انڈے بناتے ہوئے کیا چیز شامل کرنے سے گریز کرنا چاہیے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
انڈے کی تیاری کے دوران آپ جو چکنائی ڈالتے ہیں اس حوالے سے محتاط رہیں، یعنی انڈے پکاتے وقت مکھن یا ریفائنڈ تیل سے پرہیز کریں کیونکہ یہ غیر ضروری ہیں جو آپ کی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
اس کے بجائے آپ انڈے کو گھی یا زیتون کے تیل میں پکا سکتے ہیں۔
انڈا نہیں پسند تو اسکی کمی پوری کرنے والی یہ غذائیں کھائیں
انڈے کھانا ہمارے جسم کے لئے بے حد ضروری ہے، چند ایسی غذائیں جان لیں جو انڈے کی کمی پوری کرسکتی ہیں۔
کیلا
کیلے بھی پروٹین اور کیلشیم سے بھرپور ہوتے ہیں اور بچوں کو کافی پسند بھی ہوتے ہیں۔
تخ ملنگا
اس کے علاوہ تخ ملنگا یا السی کے بیج بھی اومیگا 3 فیٹی ایسڈ، فائبر اور آئرن سے بھرپور ہوتے ہیں۔
ان بیجوں کو ایک چمچ لے کر پانی کے ساتھ استعمال کریں یا کارن فلیکس وغیرہ میں ڈال کر کھلائیں۔
دہی
ایک کپ دہی میں ایک انڈے جتنی ہی غذائیت ہوتی ہے اس لئے کہا جاسکتا ہے کہ دہی انڈے کی متبادل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News