Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسکرین کا کثرت سے استعمال جسم میں کون سے مسائل کو جنم دیتا ہے

Now Reading:

اسکرین کا کثرت سے استعمال جسم میں کون سے مسائل کو جنم دیتا ہے
اسکرین

اسکرین کا کثرت سے استعمال جسم میں کون سے مسائل کو جنم دیتا ہے

سائنسی ترقی کی بدولت فاصلے سمٹ گئے ہیں اور رابطے کے ذرائع آسان ہوگئے ہیں لیکن دلوں میں دوریاں بڑھ گئی ہیں، آپ موبائل پر گھنٹوں اسکرول کرتے رہتے ہیں جس سے صحت کے سنگین مسائل جنم لے رہیں ہیں۔

والدین بھی اکثر چڑچڑے اور ضدی بچوں کو پرسکون حالت میں لانے کرنے کے لیے موبائل یا ٹیبلٹ تھمادیتے ہیں جو انہیں وقتی طورپرسکون کردیتا ہے تاہم وقت گزرنے کے ساتھ عادت پختہ ہوتی چلی جاتی ہے جس سے نجات حاصل کرنا قدرے دشوار معلوم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چھوٹے بچوں میں اسکرین کا استعمال مستقبل میں کن خطرات کو جنم دے سکتا ہے؟

Advertisement

یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں ڈپریشن اوراعصابی تناؤ بڑھتا جارہا ہے لوگ مشینوں میں اپنا سکون تلاش کر رہے جو کہ ایک احمقانہ طرزعمل ہے۔ اسکرین کے زائد استعمال سے جسم میں کس طرح کی تبدیلیاں جنم لینے لگتی ہیں  اور یہ صحت کے کتنی مضر ہیں جانتے ہیں۔

 ہاضمے کے مسائل

ضرورت سے زیادہ اسکرین دیکھنا ہاضمے کے مسائل کو جنم دیتا ہے تحقیق کے مطابق  ہیں یہ جی آئی ٹریکٹ اور دماغ کو متاثر کرتا ہے۔

جی آئی سے مراد وہ اعضاء ہیں جن کے ذریعے غذا کھانے سے لے کر جسم سے باہر خارج ہونے تک استعمال میں آتے ہیں ان میں منہ، گلا ، غذائی نالی، معدہ، چھوٹی آنت، بڑی آنت اور مقعد شامل ہیں۔

Advertisement

اس نظام کو جسم کے خلیات کے ذریعے سہولت فراہم کی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ جب بھی جسمانی سرگرمی کم ہوتی ہے جیسے کہ اسکرین کوطویل وقت تک بیٹھ کر دیکھنا اس عمل کو متاثرکرتا ہے۔ اور اس طرح  درد، قبض اور پیٹ میں درد کی شکایت جنم لینی لگتی ہے۔

دانتوں کی صحت

آپ جتنا زیادہ وقت اسکرین کو دیکھ کرگزارتے ہیں، اتنے ہی دانتوں کے مسائل جنم لینے لگتے ہیں یہ بات سننے میں کچھ عجیب سی لگتی ہے مگر حقیقت یہی ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ زیادہ تر وقت اسکرین پر چپکے رہنے کے نتیجے میں اسنیکنگ میں اضافہ ہوتا ہے، اور غیر صحت بخش کھانوں جیسے سوڈا، میٹھے اسنیکس اور چپس کا استعمال بڑھ جاتا ہے جو منہ کی صحت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔

کمزور جذباتی فیصلے

زیادہ اسکرین دیکھنا آپ کو کم سماجی بناتا ہے، کیونکہ اس طرح آپ لوگوں کے ساتھ براہ راست بات چیت نہیں کرپاتے اور ساتھ ہی یہ تنہائی آپ کے جذباتی فیصلے کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ خاص طور پر ان بچوں کے ساتھ جو حقیقی زندگی کی بات چیت سے محروم ہیں، اور وہ سماج مخالف رجحانات کو فروغ دے سکتے ہیں۔ ایک بڑی تشویش یہ ہے کہ اسکرین  کا کثرت سے استعمال بچوں کو پرتشدد بنا کرغیر حساس بنا سکتا ہے۔ زیادہ اسکرین ٹائم سے جذباتی فیصلہ سازی مستقل طور پر بدل جاتی ہے۔

Advertisement

خود اعتمادی کی کمی

یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ جب آپ آن لائن بہت زیادہ وقت گزارتے ہیں توآپ کی خود اعتمادی متاثر ہوسکتی ہے۔ دوسرے لوگوں کے ساتھ تعامل کی کمی ایک شخص کے اعتماد کو نمایاں طور پر کم کر سکتی ہے۔ اور جب آپ سوشل میڈیا سائٹس پر اپنی آن لائن موجودگی کے بارے میں فکر مند ہوتے ہوئے اتنا وقت گزارتے ہیں تو آپ خود پر توجہ نہیں دے پاتے جس سے آپ کا اعتماد کم ہونے لگتا ہے۔

Advertisement

  موٹاپے کی بنیادی وجہ

اسکرین کا زیادہ استعمال موٹاپے کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے اس کی ایک وجہ جسمانی سرگرمی کا نہ ہونا جبکہ دوسری جانب غیر صحت بخش غذاؤں کا استعمال ہے۔ بہت سے مطالعات میں موبائل زیادہ دیکھنے اور بڑھتے ہوئے موٹاپے کے درمیان براہ راست تعلق پایا گیا ہے۔

 کمر اور گردن میں درد

بیٹھنے کا غلط انداز زیادہ اسکرین ٹائم کے بدترین اثرات میں سے ایک ہے، کیونکہ ہم اس کا ادراک کیے بغیر طویل دوانیہ تک ان آلات پر مسلسل جھکنے سے گردن اور کمر میں شدید درد کا باعث بن سکتا ہے۔ ایسا ہونے کی وجہ یہ ہے کہ جب ہم نیچے دیکھتے ہیں تو ہماری گردن پر غیر فطری دباؤپڑتا ہے۔ اور ریڑھ کی ہڈی کو غیر فطری حالت میں رکھا جاتا ہے۔ یہ تناؤ کا باعث بھی بن سکتا ہے جسے ٹیکسٹ نیک کہتے ہیں۔

کوشش کریں کہ اسکرین پر وقت صرف کرنے کے بجائے صحت مند جسمانی سرگرمیوں کو اپنائیں تاکہ صحت مند رہ سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر