Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریڑھ کی ہڈی کو مضبوط بنانے میں 5 مددگار طریقے

Now Reading:

ریڑھ کی ہڈی کو مضبوط بنانے میں 5 مددگار طریقے
ریڑھ کی ہڈی

ریڑھ کی ہڈی کو مضبوط بنانے میں 5 مددگار طریقے

ہڈیوں کی صحت کے بغیر مجموعی صحت کو برقرارنہیں رکھا جاسکتا اور جسم میں کی سب سے اہم ترین ہڈی اسپائئل کوڈ یعنی ریڑھ کی ہڈی ہے، جو جسم کی بنیادی ساخت کوبرقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ریڑھ کی ہڈی اعصاب اور مسلز پر مشتمل ہوتی ہے جو جسم کے مختلف حصوں سے جڑے ہوتے ہیں اسی لیے یہ ضروری ہے کہ ریڑھ کی ہڈی کی مجموعی صحت کو برقراررکھا جائے یہاں پر جسم کے اس اہم ترین حصے کومضبوط، صحت مند اور اس کی لچک کو برقرار رکھنے کے لیے کچھ طریقے پیش کئے جارہے ہیں۔

صحیح جوتوں کا انتخاب

 اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ محض چہل قدمی کرنے کا اردہ رکھتے ہیں، دوڑ میں حصہ لینا چاہتے ہیں، اسکول یا دفتر جاتے ہیں جوتے کا انتخاب اہمیت رکھتا ہے۔ یہ آپ کی ریڑھ کی ہڈی کی صحت کو براہ راست متاثر کرتا ہے۔

آپ کے جوتے نہ صرف آپ  کے پیروں کے سائزکے مطابق، آرام دہ اور لچکدار ہونے چاہئے تاکہ آپ کو چلنے میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اورکمربھی سیدھی رہے۔

Advertisement

 یہ بھی پڑھیں: مضبوط ہڈیوں کے لیے یہ غذائیں استعمال کریں

سیدھا بیٹھیں

کمر کے نچلے حصے میں موجود ڈسکس کھڑے ہونے کی نسبت بیٹھنے پر3 گنا زیادہ  دباؤ کا سامنا کرتی ہے۔ جب آپ طویل عرصے تک بیٹھے رہتے ہیں تو کمر کے نچلے حصے کے ساتھ ساتھ ٹانگوں میں تکلیف محسوس ہونے لگتی ہے۔ درد کو دور کرنے اور ریڑھ کی ہڈی کو سیدھ میں رکھنے کے لیے کوشش کریں کہ ہر 20 سے 30 منٹ میں کھڑے ہو کر چہل قدمی کریں یا کام پر اسٹینڈ اپ ڈیسک کا استعمال کریں۔

ریڑھ کی ہڈی کو آرام دیں

 دن بھر کام کاج کرنے کے بعد آپ کی ریڑھ کی ہڈی کو صرف اسی وقت آرام ملتا ہے جب آپ سو رہے ہوتے ہیں۔ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب آپ کی ریڑھ کی ہڈی آرام کرنے کے ساتھ ساتھ اسے اگلے دن کے لیے تیار کرتی ہے۔

 اس لیے ضروری ہے کہ آپ اپنی ریڑھ کی ہڈی کو وہ نگہداشت حاصل کرنے دیں جس کی وہ مستحق ہے اور سہارے کے لیے صحیح گدے اور تکیے کا استعمال کریں۔

Advertisement

 مساج کریں

 مساج نہ صرف آپ کے پٹھوں اور ریڑھ کی ہڈی پر تناؤ کو کم کرتا ہے بلکہ آپ کی لچک کو بھی بہتر بناتا ہے اور خون کے بہاؤ کو بھی فروغ دیتا ہے۔ جسم میں خون کا بہاؤ جتنا بہتر ہوگا جسم کے افعال اتنے ہی بہتر انداز میں کام کریں گے۔  کوئی بھی شخص روزانہ مساج نہیں کروا سکتا لہذا اگر آپ کسی پیشہ ور سے مساج نہیں کروا سکتے تو مساج کرسی اس کا بہترین نعم البدل ہے جو آپ کے پٹھوں میں تناؤ کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

کمر کے پٹھوں پر کام کریں

  ریڑھ کی ہڈی کو مضبوط بنانے کا دوسرا طریقہ مناسب ورزش ہے۔ ایسی مشقیں تلاش کریں جو آپ کی کمر کے نچلے حصے اور بنیادی پٹھوں کی صحت کو بہتر بنائیں تاکہ آپ کی ریڑھ کی ہڈی کوباقی جسم کو سہارا دینے کے لیے مدد ملے۔ کسی پیشہ ور فٹنس ٹرینر سے رابطہ کریں کہ آپ کی کمر کے نچلے حصے کے ساتھ ساتھ ایبس کے لیے کس قسم کی ورزشیں مثالی ہیں اور ان کو کیسے انجام دیا جائے۔

یہ صرف چند تجاویز ہیں کہ آپ کس طرح درد اور تکلیف سے بچنے کے لیے اپنی ریڑھ کی ہڈی کو مضبوط بنانے کے لیے ان پر عمل کر سکتے ہیں۔ خاص طور پر جب آپ کئی گھنٹوں تک بیٹھے رہتے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر