
یہ 12 پھل اور سبزیاں آپ کو ہائیڈریٹ رکھنے کے ساتھ فوری توانائی فراہم کرتی ہیں
صحت مند رہنے کے لیے جسم کے تمام ہی افعال کی بہتر انجام دہی نہایت ضروری ہے اور اس کے لیے متوازن غذا کے ساتھ پانی کی مناسب مقدارنہایت اہمیت رکھتی ہے۔
جسم کو ہائیڈریٹ رکھنا بہت ضروری ہے کیونکہ پانی کی کمی جلد کے مسائل، سراور پٹھوں کے درد کا باعث بن سکتی ہے۔ لیکن اکثر لوگوں کو سادہ پانی پینا اتنا پسند نہیں ہے تاہم کچھ پھل اور سبزیاں ایسی ہیں جن میں پانی کی کافی مقدار موجود ہوتا ہے اس طرح آپ پینے کے ساتھ پانی کھا بھی رہے ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کن پھلوں اور سبزیوں کے رس میں چھپا ہے آپ کے حسن کا راز
گرمیوں میں پھلوں یا سلاد کا ایک پیالہ کھانے سے زیادہ خوشگوار کوئی چیز نہیں ہوتی، اسی لیے یہاں پر سب سے زیادہ پانی والے پھلوں اور سبزیوں کی فہرست پیش کی جارہی ہے۔
آم
آم میں پانی 83 فیصد ہوتا ہے۔
غذائیت: آم میں پوٹاشیم، وٹامن اے، بیٹا کیروٹین اور وٹامن سی کثیر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔
بلیو بیریز
بلیو بیری میں پانی 84 فیصد ہوتا ہے۔
غذائیت: ان میں پوٹاشیم، وٹامن اے، وٹامن کے اور فاسفورس بہت زیادہ پائے جاتے ہیں۔
انناس
انناس میں 86 فیصد پانی ہوتا ہے۔
غذائیت: انناس میں پوٹاشیم، میگنیشیم، وٹامن سی، فولیٹ اور وٹامن اے کثرت سے موجود ہوتے ہیں۔
نارنگی
نارنگی میں 88 فیصد پانی ہوتا ہے۔
غذائیت: ان میں فائبر، پوٹاشیم، وٹامن سی، اور بیماریوں سے لڑنے والے اینٹی آکسیڈنٹس بہت زیادہ ہوتے ہیں۔
ناشپاتی
ناشپاتی میں 88 فیصد پانی موجود ہوتا ہے۔
غذائیت: ایشیائی ناشپاتی میں پوٹاشیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جبکہ نیکٹائن میں وٹامن اے، پوٹاشیم، بیٹا کیروٹین اور فاسفورس کی اچھی مقدارپائی جاتی ہے۔
گرما
گرما میں 90 فیصد پانی موجود ہوتا ہے۔
غذائیت: ایک کپ گرما میں 2 گرام فائبر جبکہ یہ وٹامن اے سے بھرپور ہوتا ہے، جو مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔
اسٹرابیری
اسٹرابیری میں 91 فیصد پانی پایا جاتا ہے۔
غذائیت: یہ بیری فائبر، اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن سی، فولیٹ اور مینگنیز سے بھرپور ہوتی ہے۔
تربوز
تربوز میں 92 فیصد پانی ہوتا ہے۔
غذائیت: اس میں وٹامن اے، وٹامن سی، میگنیشیم، اور لائکوپین سمیت طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کس رنگ کے پھل اور سبزیاں کھانا زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے
زکنی
زکنی میں 94 فیصد پانی پایا جاتا ہے۔
غذائیت: اس سبزی میں وٹامن سی زیادہ ہوتا ہے ایک کپ روزانہ کی تجویز کردہ مقدار کا 35 فیصد فراہم کرتا ہے۔
کھیرا اور لیٹس
کھیرے میں 95 فیصد اور لیٹس میں 96 فیصد پانی موجود ہوتا ہے۔
غذائیت: کھیرے کیلوریز میں بہت کم ہوتے ہیں اور وٹامن کے، پوٹاشیم اور میگنیشیم کی تھوڑی مقدار فراہم کرتے ہیں۔ لیٹس فولیٹ سے بھرپور ہوتی ہے، جو حاملہ خواتین کے لیے بہت فائدہ مند ہے، اس میں وٹامن کے اور وٹامن اے کی بھی کافی مقدار موجود ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News