Advertisement
Advertisement
Advertisement

سلپ اپنیا کے مریض کمزور ہڈیوں اور دانتوں کا سامنا کر سکتے ہیں، تحقیق

Now Reading:

سلپ اپنیا کے مریض کمزور ہڈیوں اور دانتوں کا سامنا کر سکتے ہیں، تحقیق
سلپ اپنیا

سلپ اپنیا کے مریض کمزور ہڈیوں اور دانتوں کا سامنا کر سکتے ہیں، تحقیق

سلپ اپنیا نیند میں کمی اور رکاوٹ سے متعلق مرض ہے تاہم ایک نئی تحقیق کے مطابق اس مرض میں مبتلا بالغ افراد ہڈیوں کی کثافت میں کمی کا سامنا کر سکتے ہیں۔

Advertisement

یہ نتائج نیند کی کمی کا سامنا کرنے والے افراد کے لیے بہت اہم ہیں، کیونکہ ہڈیوں کی کثافت میں کمی آسٹیوپروسس کی ایک واضح علامت ہے، یہ ایک ایسی حالت جس میں ہڈیاں کمزور ہو کر بھربھری ہوجاتی ہیں جس کے نتیجے میں ان کی ٹوٹ پھوٹ کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتاہے۔

سلپ اپنیا ایک ایسا مرض ہے جس میں نیند کی حالت میں اچانک سانس رک جاتا ہے اور پھر آنے لگتا ہے جس کی وجہ سے دماغ میں آکسیجن کی کمی ہونے لگتی ہے۔

بفیلو سکول آف ڈینٹل میڈیسن میں یونیورسٹی میں آرتھوڈانٹک کے ایسوسی ایٹ پروفیسراورسینئر مصنف تکریات الجویر کا کہنا ہے کہ یہ مرض فریکچر کے خطرے کو بڑھانے کے علاوہ، ہڈیوں کی کم معدنی کثافت کی کمی کا بھی سبب بنتا ہے جس کی وجہ سے دانت کمزور ہوکر ڈھیلے اور ان کے امپلانٹس بھی کمزور ہو جاتے ہیں۔

جرنل آف کرینیومینڈیبلر اینڈ سلیپ پریکٹس میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں محققین نے 38 بالغ شرکاء کے سر اور گردن میں ہڈیوں کی کثافت کی پیمائش کے لیے ایک خاص قسم کا ایکسرے استعمال کیا جسے کون بیم کمپیوٹڈ ٹوموگرافی یا سی بی سی ٹی کہا جاتا ہے۔

تمام شرکاء کی عمر، جنس اور وزن کو کنٹرول کرتے ہوئے جب ایکسرے کا جائزہ لیا گیا تو سلپ اپنیا کے تمام ہی مریض میں ہڈیوں کی معدنی کثافت نمایاں طور پر کم تھی۔

Advertisement

سلپ اپنیا جس میں سوتے وقت سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے اور یہ دشواری نیند میں خلل کا ڈال کر ہائپوکسیا یعنی جسم میں آکسیجن کی کم سطح، سوزش، آکسیڈیٹیو تناؤ کا سبب بن سکتی ہے۔ الجوائر کا کہنا ہے کہ ان علامات میں سے ہر ایک علامت ہڈیوں کی صحت کو متاثر کر کے ان کی کثافت پر دائمی منفی اثرڈال سکتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ رکاوٹ والی نیند کی کمی اور ہڈیوں کی کم معدنی کثافت کے درمیان تعلق کو ابھی پوری طرح سے دریافت کرنا باقی ہے، تاہم یہ مطالعہ ان کے تعلق کے بارے میں نئے شواہد ضرورپیش کرتا ہے۔

اگر کوئی بھی شخص اس مرض میں مبتلا ہے تو اسے اپنے معالج سے اس بارے میں ضرور رابطہ کرنا چاہئے تاکہ مستقبل میں ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لیے کوئی واضح علاج تجویز کیا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر