دل کو صحت مند رکھنے کے لیے کونسا تیل مفید ہے
دل کی صحت سے جڑی ہے آپ کی مجموعی صحت، تو جسم کے اس اہم ترین عضو کو صحت مند رکھنے کے لیے ایسے تیل کا نتخاب کریں جو آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو۔
یوں تومارکیٹ میں ہر طرح کے ریفائن تیل دستیاب ہیں اور انہیں بنانے والی کمپنیاں ان کے صحت مند ہونے کا دعویٰ بھی کرتی ہیں لیکن یہ دل کی صحت کو متاثر کر سکتے ہیں تاہم ماہرین اس ضمن میں کچھ خاص تیل کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں، وہ کون سے ہیں جانتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اپنائیں یہ 5 طریقے جو دل کو صحت مند رکھتے ہیں
ایوکاڈو تیل
مگر ناشپاتی جسے ایوکاڈوبھی کہاجاتا ہے یہ ایک انتہائی صحت بخش پھل ہے جسے سپر فوڈ درجہ حاصل ہے، ایوکاڈو تیل میں صحت بخش مونوسیچوریٹڈ چکنائیاں موجود ہوتی ہیں جو دل کوصحت مند رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔
انگور کی بیجوں کا تیل
انگور کے بیجوں کا تیل جلد کے لیے مفید ہونے کے ساتھ آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں مفید ثابت ہوتا ہے اس میں سیچوریٹڈ چکنائی کی سطح کم جبکہ اومیگا چھ پولی ان سیچوریٹڈ اور وٹامن ای کی سطح زیادہ ہوتی ہے جو دل کی صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔
تل کا تیل
تل صدیوں سے غذا کا حصہ رہے ہیں اس میں بے پناہ صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں جو آپ کی بہتر صحت کے ضامن ہیں۔ ایک وقت تھا جب کھانا تیار کرنے کے لیے تل کا تیل ہی استعمال کیا جاتا تھا تاہم اب اس کا استعمال کم ہو گیاہے۔ جبکہ ماہرین اسے غذا میں شامل رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں اس تیل میں اینٹی سوزش اور اینٹی آکسیڈینٹ کی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو امراض قلب سے بچانے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
روغن زیتون
روغن زیتون کو دنیا کا سب سے صحت بخش تیل کہاجاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں وہ تمام غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ضروری سمجھے جاتے ہیں۔
اس میں وٹامن کے، ای، صحت بخش چکنائیاں، سوڈیم، پوٹاشئیم اور آئرن کے ساتھ اینٹی آکسیڈینٹ کی کثیر مقدار موجو ہوتی ہیں جو خون کی روانی کو بہتر بناکر دل کو صحت مند رکھتے ہیں۔
السی کے بیجوں کا تیل
السی کا شمار ان بیجوں میں ہوتا ہے جو صحت کے لیے حیرت انگیز خواص رکھتے ہیں اس میں موجود اجزاء آپ کی مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
یہ ایسٹروجن کے حصول کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے، یہ ہارمون جسم کے نظام کو بہتر انداز میں چلانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ تاہم اس سے کشید کیا گیا تیل بھی افادیت میں اپنی مثال نہیں رکھتا۔
یہ تیل دل کے لیے حیرت انگیز طور پر صحت بخش ہے اس کی وجہ اس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ جیسا الفا لینولینک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو دل کی صحت کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
